کوئی غلط فہمی میں نہ رہے لانگ مارچ ہوکر ہے گا شاہ محمود

14 اگست ابھی دور ہے، عمران کے تحفظات دور کرنیکی کوشش کرینگے، وقاص اکرم

حکومت کی طرف سے ڈس انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے، شاہ محمود قریشی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے 14 اگست کو لانگ مارچ ہوگا۔


ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈس انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے، احسن رشید اسپتال میں بیمار پڑے ہیں، ان کے ساتھ حکومت کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ عمران خان پیر کے روز پریس کانفرنس کرکے اپنا لائحہ عمل بتائیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آج ہم سب پاک فوج کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کا مرکز صرف شمالی وزیرستان نہیں، اگر ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو جنوبی پنجاب اور کراچی کی طرف بھی رخ کرنا ہوگا۔ ن لیگ کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 14اگست ابھی بہت دور ہے، ہماری کوشش ہے کہ عمران خان کے تحفظات دور کئے جائیں۔
Load Next Story