سعید اجمل نے مینڈس کے ریکارڈ پرنظریں مرکوز کرلیں
سری لنکن بولرسے بہتر کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کروں گا، آف اسپنر
بڑے انعامات فیلڈ میں ملتے ہیں، باہرکے ایوارڈز کی کوئی پروا نہیں، پاکستانی اسٹار فوٹو اے ایف پی
KARACHI:
پاکستان کے اسٹار آف اسپنر سعید اجمل نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں اجنتھا مینڈس کے ورلڈریکارڈ پر نظریں مرکوز کرلیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں سری لنکن سلو بولر سے بھی بہتر کارکردگی پیش کرنے کی پوری کوشش کروں گا، پاکستان ٹیم میں اکیلا میں ہی ترپ کا پتہ نہیں کئی اور میچ ونر بھی موجود ہیں، مجھے بڑے انعامات فیلڈ میں ملتے ہیں۔
باہر ملنے والے ایوارڈز کی کوئی پروا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن اسپنر اجنتھا مینڈس نے زمبابوے کے خلاف ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ورلڈ ریکارڈ پرفارمنس پیش کی تھی مگر سعید اجمل اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ان س بھی بہتر کارکردگی دکھانے کیلیے پُرعزم ہیں۔
ایک بھارتی اخبار سے بات چیت کے دوران انھوں نے کہا کہ صرف 8 رنز کے عوض 6 وکٹیں لینا شاندار پرفارمنس ہے، میں اس سے بھی بہتر کی کوشش ضرور کروں گا البتہ یہ ایک چیلنج ہوگا۔ بدھ کو پاکستان دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ سے ہار گیا تھا۔
مگر اس مقابلے میں بھی سعید اجمل نے 4 وکٹیں لیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمارا کام حریف سائیڈ کی وکٹیں اڑانا ہے اور میں نے وہی کیا۔ انھیں آئی سی سی ایوارڈز کیلیے شارٹ لسٹ نہ ہونے کا بھی کوئی دکھ نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے بڑے انعامات فیلڈ میں عمدہ کارکردگی کی صورت میں ملتے ہیں باہر ایوارڈ ملیں یا نہیں اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔
سعید اجمل کو اپنی خطرناک بولنگ کی وجہ سے پاکستانی ٹرمپ کارڈ قرار دیا جارہا ہے مگر خود ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں اور بھی کئی میچ ونرز موجود ہیں میں کوئی اکیلا نہیں ہوں۔ دریں اثنا محمد حفیظ اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت ملنے پر کافی پُرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس بہترین ٹیم موجود اور دبائو میں ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمیشہ اچھے کھلاڑی کپتان کا کام آسان بناتے ہیں۔