بیشتر اجناس کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اضافہ
سونے، چاندی، پلاٹینم و پلاڈیم کے نرخ بڑھ گئے، خام تیل کی قیمتیں گھٹ گئیں
تانبے، ایلومینیم، لیڈ، ٹین، کلئی اور جست کے دام بلند، چینی کے بھاؤ میں کمی۔ فوٹو: فائل
اجناس کی عالمی منڈیوں میں گزشتہ ہفتے بیشتر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
لندن کی انٹرکانٹی نینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اگست میں فراہمی کے لیے قیمت ایک ہفتے میں 113.18 ڈالر سے گھٹ کر 110.87 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یا لائٹ سوئٹ کروڈ کی آئندہ ماہ فراہمی کے لیے قیمت 105.55 ڈالر سے گھٹ کر 103.90 ڈالر فی بیرل ہوگئی، لندن بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہفتے میں 1317.50 ڈالر سے بڑھ کر 1319.25 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 21.04 سے بڑھ کر 21.12 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
لندن پلاٹینم و پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 1479 ڈالر سے بڑھ کر 1503 ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کی 839 سے بڑھ کر 866 ڈالر فی اونس ہو گئی، لندن میٹل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران تانبے کی قیمت 6956 ڈالر سے بڑھ کر 7140 ڈالر فی ٹن، ایلومینیم کی قیمت 1886 سے بڑھ کر1921 ڈالر، لیڈ کی قیمت 2166 سے بڑھ کر 2180 ڈالر، ٹین کی قیمت 22 ہزار 315 سے بڑھ کر 22 ہزار 790 ڈالر فی ٹن، کلئی کی قیمت 18 ہزار 825 سے بڑھ کر 19 ہزار 500 ڈالر اور جست کی قیمت 2187 ڈالر سے بڑھ کر 2236 ڈالر فی ٹن ہوگئی جبکہ چینی کی عالمی قیمت 483.10 ڈالر سے گھٹ کر 469.40 ڈالر فی ٹن ہو گئی، گزشتہ ہفتے ربڑ کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔