والدین کم عمربچوں کوگاڑی نہ چلانے دیںٹریفک پولیس
حادثات کے ذمے دارغیرتربیت یافتہ ڈرائیور ہیں، موٹر سائیکل سوار قوانین پر نہیں چلتے
رمضان المبارک کے بعدٹریفک قوانین سے متعلق آگہی مہم چلائی جائے گی ۔ فوٹو: فائل
QUETTA:
ٹریفک پولیس حکام نے کہاہے کہ ٹریفک حادثات سے بچاؤکے لیے والدین کم عمر بچوں کوگاڑیاں چلانے کی اجازت نہ دیں۔
ٹریفک حادثات میں ہلاک و زخمی ہونے والے افرادمیں سب سے زیادہ تعدادنوجوانوں کی ہے جو ڈرائیونگ قوانین پر عملدرآمدہی نہیں کرتے ،خصوصاًموٹر سائیکل سوار افراد کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی زیادہ دیکھنے میں آتی ہے ، موٹر سائیکل سوار افراد حادثات سے بچاؤ کے لیے ہیلمٹ پہنیں اور آنکھوں پر سفید ٹرانسپیرنٹ چشمہ لگائیں تو حفاظت مزید بہتر ہوسکتی ہے، شاہراہوں پر غیرتربیت یافتہ ڈرائیور ٹریفک کے لیے انتہائی خطرہ ہیں جوزیادہ تر حادثات کے ذمے دار ہوتے ہیں،عید کے بعدجلدہی آگہی مہم چلائی جائے گی ۔
جس میں ایک نئی طرز بھی متعارف کرائی جائے گی ، اس میں '' دفاعی ڈرائیونگ طریقے کا استعمال بتایا جائے گاتاکہ کسی بھی ناخوشگوارصورتحال میں ممکنہ حادثے سے بچاجاسکے،مہم میں روڈسیفٹی اورٹریفک سے متعلق قوانین سے بھی شہریوں کو مکمل طور پر آگہی دی جائے گی ۔