مینڈس کی انجری پروٹیز کا سکون واپس لے آئی
سری لنکن اسپنرکی آج کے میچ میں شرکت مشکوک، آسٹریلیاکا فیورٹ ویسٹ انڈیز سے سامنا، گیل ہاتھ کھولنے کیلیے بے چین
سری لنکن اسپنرکی آج کے میچ میں شرکت مشکوک، آسٹریلیاکا فیورٹ ویسٹ انڈیز سے سامنا، گیل ہاتھ کھولنے کیلیے بے چین فوٹو : اے ایف پی
ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ سے زمبابوے کی چھٹی کرنے کے بعد سری لنکا اور جنوبی افریقہ ہفتے کو مدمقابل ہوں گے۔
دونوں ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر چکی ہیں، پہلے میچ کے ہیرو اجنتھامینڈس کی شرکت مشکوک ہے، اسپن بولنگ میں روایتی طور پر کمزور پروٹیز کا سکون اس خبر سے لوٹ آیا ہے۔
کپتان پلیئنگ الیون میں ایک یا دو تبدیلیوں کا سوچ رہے ہیں۔ دوسرے میچ میں آسٹریلیاکو فیورٹ ویسٹ انڈیز کے چیلنج کا سامنا ہوگا،بریڈ ہوگ اور مچل اسٹارک کی شرکت یقینی نظر نہیں آتی، کرس گیل ہاتھ کھولنے کیلیے بے چین نظر آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں میزبان ٹیم کا دوسرا مقابلہ ہفتے کو ہو رہا ہے،زمبابوے کیخلاف8رنز کے عوض 6وکٹوں کی کارکردگی دکھانے والے اسپنر اجنتھامینڈس کی انجری کے سبب پروٹیز سے میچ میں شرکت مشکوک ہے،ٹیم منیجر چیراتھ سینانائیکے نے کہاکہ ابتدائی میچ میں سائیڈ اسٹرین انجری سے دوچار ہونے والے بولر کی حالت کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔
ان کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ میچ سے قبل ہی کیا جائیگا، واضح رہے کہ سری لنکا کو دوسرے لیگ اسپنر جیوان مینڈس، لیفٹ آرم سلو بولر رنگانا ہیراتھ اور ڈیبیو کے منتظر اکیلا دننجیاکا ساتھ بھی میسر ہے، جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے میچ کے حوالے سے کہا کہ اگر اجنتھا ہمارے خلاف میدان میں اترا تو اسے قطعی طور پر من مانی نہیں کرنے دیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس مقابلے میں کچھ تبدیلیاں کرسکتے ہیں، واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسس اور جسٹن اونٹونگ میں سے کوئی ایک موقع پاسکتا ہے۔سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے نے پروٹیز سے میچ کو غیر اہم ماننے سے انکار کردیا، انھوں نے کہاکہ ہم جیت کی روش برقرار اورردھم قائم رکھنا چاہیں گے، حریف ٹیم کی لوئر آرڈر کچھ ناتجربہ کار ہے لیکن ہمیں اپنی خوبیوں پر توجہ دینا ہوگا۔
گروپ ' بی ' میں ہفتے کو آسٹریلیاکو ویسٹ انڈیز کے سخت چیلنج کا سامنا ہوگا،یواے ای میں پاکستانی اسپنر سعید اجمل کے سامنے جدوجہد کرنے والے کینگروز کو سنیل نارائن بھی پریشان کرسکتے ہیں،ٹیم کو اپنے تجربہ کار اسپنر بریڈ ہوگ کی عدم دستیابی کا بھی خطرہ ہے، وہ فلو کا شکار جبکہ اسٹار پیسر مچل اسٹارک گیسٹرو میں مبتلا ہیں، زیویئر ڈہورٹی اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرچکے جبکہ فاسٹ بولنگ بیک اپ میں کلنٹ میک کے اور بین ہلفنہاس موجود ہیں۔ویسٹ انڈین آل رائونڈر کرس گیل33ویں سالگرہ کا جشن فتح کے ساتھ منانے کے آرزومند ہیں۔