آئی ڈی پیز کی امداد کیلیے پارلیمنٹرینزاورفنکاروں کی کرکٹ ٹیمیں میچ کھیلیں گی

حمزہ شہباز پارلیمنٹرینز جبکہ فلمسٹارشان فنکاروں کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

حمزہ شہباز پارلیمنٹرینز جبکہ فلمسٹارشان فنکاروں کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ فوٹو؛فائل

آئی ڈی پیز کی مدد کیلیے پارلیمنٹرینز اورفنکاروں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔


اس موقع پرحمزہ شہباز پارلیمنٹرینز جبکہ فلمسٹارشان فنکاروں کی ٹیم کی قیادت کرینگے۔ اس سلسلے میں ڈی جی اسپورٹس پنجاب عثمان انور نے گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے رہنما عمران گورائیہ سے میچ کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلیے ملاقات بھی کی۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ حمزہ شہباز نے پارلیمنٹیرینز کوٹیم میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے جبکہ شان نے بھی پاکستان فلم انڈسٹری کی ٹیم میں شامل فنکاروں سے رابطہ کرلیا ہے، میچ کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روزمیں متوقع ہے۔
Load Next Story