کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

لیاقت آبادمیں دکان کاملازم،سائٹ میں اے ایس آئی،منگھوپیرمیں لیویزاہلکارماراگیا،9زخمی

لیاقت آبادمیں دکان کاملازم،سائٹ میں اے ایس آئی،منگھوپیرمیں لیویزاہلکارماراگیا،9زخمی۔ فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران2اہلکاروں سمیت3افرادہلاک اور9زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آبادنمبر10فرنیچر مارکیٹ میں افضل برادرز فرنیچر شاپ پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دکان کا ملازم35سالہ جنیدہلاک ہو گیا،مقتول نارتھ ناظم آبادکارہائشی اورفرنیچر کی دکان پرسیلز مین تھا،واقعے کے وقت موٹر سائیکلوں پرسوار ڈاکو فرنیچرمارکیٹ میں لوٹ مار کر رہے تھے ،ملزمان افضل برادرز فرنیچر شاپ میں کچھ خواتین کویرغمال بنا کران سے رقم کامطالبہ کر رہے تھے اس دوران انھوں نے ایک خاتون کا ہاتھ پکڑ کر موڑدیاجس پرجنیدمشتعل ہو گیااورملزم سے گتھم گتھاہوگیاجس پرملزم کے ساتھی نے فائرنگ کردی۔


واقعے کے بعدلیاقت آباد نمبر 10 اور 4 نمبر فرنیچر مارکیٹ کے دکانداروں نے احتجاجاًدکانیں بندکردیں اور پولیس کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔سائٹ پٹھان کالونی میں گھات لگائے ہوئے ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی 38 سالہ عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیاجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 کمسن لڑکیاں سویرا اور ایمان سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سینٹرل پولیس آفس ( سی پی او) میں استقبالیہ کاؤنٹر پر تعینات تھا اور فائرنگ سے قبل وہ گھر کے قریب دکان سے دودھ لے کر واپس جا رہا تھا،مقتول کے بھائی کوبھی ایک سال قبل اسی علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گی تھا اور وہ بھی پولیس اہلکار تھا۔پولیس ابھی مقتول عبدالرحمٰن کی قانونی کارروائی میں مصروف تھی کہ نامعلوم ملزمان نے منگھوپیرکے علاقے سلطان آبادمیں فائرنگ کر کے ایک شخص کوہلاک کر دیا۔

مقتول کی شناخت38سالہ عبدالحمیدکے نام سے ہوئی جوبلوچستان لیویز فورس میں تعینات تھا اوررشتے داروں سے ملنے منگھوپیر آیا ہوا تھا ۔ کلاکوٹ میں فائرنگ سے16سالہ سجادبلوچ اور6سالہ منیرزخمی ہوگئے جبکہ اورنگی ٹاؤن داتا نگرمیں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔نارتھ ناظم آبادفائیو اسٹارچورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر2افراد35سالہ سرزمین،30سالہ سلیمان اورحشام زخمی ہوگئے۔کلری کے علاقے ماڑی پورروڈ شنواری ریسٹورنٹ کے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ وقارحسین زخمی ہو گیا۔
Load Next Story