موبائل فون سیٹ پر300 سے1000روپے سیلزٹیکس عائد

سم کارڈ کے اجرا پر 250 روپے فی سم کارڈ کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا

سم کارڈ کے اجرا پر 250 روپے فی سم کارڈ کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈآف ریونیونے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی مخالفت کے باوجودموبائل فون سیٹ پر 300روپے سے ایک ہزارروپے فی سیٹ تک سیلزٹیکس عائد کردیا ہے جبکہ سم کارڈکے اجراپر 250روپے فی سم کارڈکے حساب سے سیلزٹیکس عائدکردیاہے۔


ایف بی آرکی طرف سے فنانس ایکٹ2014 کے ذریعے سیلزٹیکس ایکٹ کے آٹھویںشیڈول کے بعد نواں شیڈول شامل کیاگیا ہے جس میںبتایا گیاکہ 2میگاپکسل اوراس سے کم میگاپکسل کیمراکے حامل 2.6 انچ تک کی اسکرین والے کم قیمت موبائل فون سیٹ پرمجموعی طورپر 300روپے سیلزٹیکس عائدکیا گیاہے جس میںڈیڑھ سوروپے موبائل فون سیٹ کی درآمدپر عائدکیا گیاہے اوریہ ٹیکس درآمدہ کنندہ سے وصول کیاجائے گاجبکہ ڈیڑھ سوروپے سیلزٹیکس آئی ایم ای آئی نمبرکی رجسٹریشن پرسیلولر موبائل فون آپریٹرسے وصول کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ سیلولرموبائل فون آپریٹرسے موبائل فون سم کارڈکی سپلائی کے وقت ڈھائی سوروپے فی سم کارڈکے حساب سے سیلزٹیکس وصول کیاجائے گا۔

فنانس ایکٹ کے مطابق 2.1سے 10 میگاپکسل کے سنگل یاڈبل کیمرے کے حامل، 2.6سے 5انچ اسکرین والے 2میگاہرٹس تک مائیکروپراسیس والے درمیانی قیمت کے موبائل فون سیٹ اورسیٹلائٹ فون کی درآمدکے لیے درآمدکنندہ پر 250روپے فی سیٹ جبکہ 250روپے سیلزٹیکس آئی ایم ای آئی نمبرکی رجسٹریشن پرسیلولر موبائل فون آپریٹرزسے وصول کیاجائے۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے نے مذکورہ ٹیکس کے نفاذکی مخالفت کی تھی اورایف بی آرپر واضح کیاتھا کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میںموبائل فون آپریٹرزپر آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن پر عائدکردہ سیلزٹیکس ناقابل عمل ہے۔
Load Next Story