برینڈن میک کولم نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی دوسری تیزترین سنچری بنا دی

برق رفتار سنچری کا ورلڈ ریکارڈ بدستور جنوبی افریقی اوپنر رچرڈ لیوی کے نام ہے.

برق رفتار سنچری کا ورلڈ ریکارڈ بدستور جنوبی افریقی اوپنر رچرڈ لیوی کے نام ہے. فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
کیوی بیٹسمین برینڈن میک کولم نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں 58 گیندوں پر 123 رنز اسکور کیے۔

انھوں نے اس دوران 51 بالز پر 100 رنز مکمل کیے، یہ ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی دوسری تیزترین سنچری ثابت ہوئی،انھیں مختصرفارمیٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں دو مرتبہ تھری فیگر اننگز کھیلنے کا منفرد اعزاز بھی مل گیا۔


برق رفتار سنچری کا ورلڈ ریکارڈ بدستور جنوبی افریقی اوپنر رچرڈ لیوی کے نام ہے، جنھوں نے یہ کارنامہ رواں برس نیوزی لینڈ کیخلاف 51 گیندوں پر 117رنز ناٹ آئوٹ بناکر انجام دیا تھا،اس دوران سنچری 45بالز پر مکمل ہوئی تھی، میک کولم کی موجودہ کاوش دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر بھی میک کولم کے 56 گیندوں پر 116 ناٹ آئوٹ ہیں۔

یہ اننگز انھوں نے آسٹریلیا کیخلاف کھیلی تھی، گیل 57 گیندوں پر 117 رنز کیساتھ چوتھے دلشان 57 گیندوں پر 104 ناٹ آئوٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں، اسکاٹ لینڈ کے رچرڈ بیرنگٹن 58 گیندوں پر 100اور بھارت کے سریش رائنا60 گیندوں پر 101 کی اننگز کھیل چکے،مہیلا جے وردنے نے64 گیندوں پر سنچری کا کارنامہ انجام دیا تھا۔
Load Next Story