اب پروپیگنڈا ختم ہو جانا چاہیے ارسلان افتخار کا تقررغلط فیصلہ تھا وزیراعلی بلوچستان

تحریک انصاف کوکیامعلوم کہ ریکوڈک کیاہے؟،وہ بلوچستان حکومت کیخلاف سازش کررہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ن لیگ کیساتھ ہیں،غیرجمہوری قوتوں کاساتھ نہیں دینگے،زائرین کوسبسڈی کیلیے تیار ہیں،حاصل بزنجوکے ہمراہ پریس کانفرنس فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک نے کہاکہ ارسلان افتخارکی تعیناتی نہ تووزیراعظم کے کہنے پرہوئی نہ انھیں اس کاعلم تھا، یہ معمول کی تقرری تھی۔

ہم سے غلط فیصلہ ہوا،اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ارسلان افتخارسے استعفیٰ لے لیا،اب پروپیگنڈاختم ہو جاناچاہیے،تحریک انصاف کوکیامعلوم کہ ریکوڈک کیاہے؟وہ بلوچستان حکومت کیخلاف سازش کررہی ہے ،منصوبے پرہونے والی سیاست بدنیتی پرمبنی ہے،بلوچستان ہاؤس میں سینیٹرمیرحاصل بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریکوڈک پروفاق اور صوبائی حکومت نے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی جومنصوبے سے متعلق فیصلے کرے گی،ن لیگ کیساتھ ہیں،غیرجمہوری قوتوں کاساتھ نہیں دینگے ،ایران جانے والے زائرین کوسبسڈی کیلیے تیارہیں،700 کلومیٹرلمبی شاہراہ پر انھیں تحفظ فراہم کرنامشکل ہے،بلوچستان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔


صوبائی حکومت پرکرپشن کاکوئی الزام نہیں،پہاڑوںپرجانے والے مسلح جدوجہدکے ذریعے آزادی حاصل کرناچاہتے ہیں،انھیں منانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔ ارسلان افتخارکی تعیناتی معمول کی بات تھی،وفاقی حکومت سمیت کسی نے کوئی ایڈوائس نہیں دی، ہماری موجودگی میں ریکوڈک کوکوئی نہیں لے سکتا،عمران خان نے ریکوڈک منصو بے پربغیرمعلومات بات کی۔تحفظ پاکستان بل حالات کی ضرورت تھی اس لیے اسے تمام سیاسی جماعتوں نے ملک کرمنظورکیاہے،میرحاصل خان بزنجو نے کہاکہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ہمارے دیرینہ مراسم ہیں تاہم طاہرالقادری سے مل کرجو سیاست کی جارہی ہے۔

ہم اس کے حق میں نہیں اورحکومت مخالف کسی بھی اتحادکاحصہ نہیں بنیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ صوبے کے 90فیصدعلاقوں میں امن قائم ہے،ٹرانسمیشن لائن پرکام مکمل کرلیاگیاہے،گزشتہ 10 سال سے جاری منصوبوں کومکمل کرینگے،ایجوکیشن اور زراعت کوترجیح دی گئی ہے۔انھوں نے کہاکہ ہم نے زائرین کوتجویزدی ہے کہ کوئٹہ سے مشہدتک جہازچلاتے ہیں 35ہزارکرائے پر 9 ہزار صوبائی حکومت اور9ہزاروفاقی حکومت سبسڈی دینے کے لیے تیارہے۔

 
Load Next Story