توہین آمیز فلم کیخلاف احتجاج شہر بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں

گستاخانہ فلم بدترین دہشت گردی ہے جسے کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، مقررین کا احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں سے خطاب.

یوم عشق رسولﷺ کے موقع پر مظاہرے کے دوران تین ہٹی پرنوجوان امریکی صدر کے پتلے کو نذر آتش کررہے ہیں(فوٹو ایکسپریس)

مختلف جماعتوں نے توہین آمیز فلم کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا۔

جماعت اسلامی، اہلسنت و الجماعت، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جمعیت علمائے پاکستان، جماعتہ الدعوۃ، متحدہ بین المسلمین فورم، مہاجر قومی موومنٹ، شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل، تحریک اہلحدیث، جعفریہ الائنس، پاسبان و دیگر جماعتوں کے تحت شہر بھر میں احتجاجی اجتماعات، مظاہرے اور ریلیاں منعقدہوئیں،جماعت اسلامی کی اپیل پر امریکا اور اسرائیل کی گٹھ جوڑ سے بنائی گئیتوہین رسالت پر مبنی فلم کے خلاف شہر بھر کی سیکڑوںمساجد کے باہر مظاہرے کیے گئے۔

ریلیاں نکالی گئیں،امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی اور دیگر مرکزی و مقامی قائدین نے جامع مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا تا واٹر پمپ چورنگی تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے مسلمانوں پر عسکری یلغار کے ساتھ تہذیبی و ثقافتی جنگ بھی مسلط کر رکھی ہے۔


اہلسنت و الجماعت کے رہنمائوں علامہ اورنگزیب فاروقی، مولانا رب نواز حنفی، ڈاکٹر محمد فیاض، مولانا تاج محمد حنفی نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم بدترین دہشت گردی ہے جسے کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، پرامن احتجاجی ریلیوں کو انتظامیہ نے پر تشدد بنایا۔

ریلی میں شامل شرکا پر نیٹی جیٹی پل کے قریب فائرنگ کی گئی جس سے کئی افراد زخمی اور جاں بحق ہوئے توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کرنیو الوں سے اہلسنت و الجماعت کا کوئی تعلق نہیں، آج اہلسنت والجماعت کراچی کی مجلس شوری کا اجلاس طلب کرلیا جس میں23ستمبر بروز اتوا ر ناموس رسالتؐ ریلی پر مشاورت ہوگی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم عشق رسولؐ کے موقع پر لسبیلہ چوک سے نکالی جانیوالی تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی سے خطاب کے دوران کیا، جماعۃالدعوۃکراچی کی جانب سے توہین رسالت پر مبنی امریکی فلم کے خلاف سفاری پارک تا نمائش چورنگی تک تاریخی حرمت رسول ؐ ریلی نکالی گئی۔

جس میں کراچی کے تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز کے ہزاروں طلبا سمیت وکلا، تاجروں ، سول سوسائٹی اورتمام تر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،حرمت رسول ؐ مارچ کی قیادت امیر جماعۃالدعوۃ کراچی انجینئر نوید قمر نے کی جبکہ ان کے علاوہ دفاع پاکستان کونسل کے حافظ کلیم اللہ، ملی یکجہتی کونسل کے محمد بلال حیدر، تحریک حرمت رسولؐ کے حافظ محمد امجد سمیت دیگر جماعتوں کے رہنمائوں نے بھی ریلی میں شرکت کی۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی اپیل پر گستاخانہ فلم کے خلاف ملک گیر ''یوم احتجاج '' منایا گیا اور مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی' جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مذہبی قراردادیں منظور کی گئیں اور سُنّی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ''لبیک یا رسول اللہ ریلیاں'' نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنمائوں قاری محمد عثمان ، مولانا عبدالکریم عابد، محمد اسلم غوری، قاضی احسان احمد، مولانا حماد اللہ شاہ، مولانا عمرصادق و دیگر نے جے یو آئی (ف) و عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام جامعتہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹائون کے سامنے احتجاجی مظاہرے خطاب کیا
Load Next Story