گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں
سی این جی اسٹیشن،پٹرول پمپس،سبزی منڈی،تجارتی مراکز،شاپنگ سینٹرز بند رہے۔
احتجاجاً شہر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے۔ فوٹو: پی پی آئی، فائل
لاہور:
گستاخانہ فلم کے خلاف گزشتہ روز احتجاجاً شہر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تمام سی این جی اسٹیشن جبکہ پٹرولیم ڈیلرز کی اپیل پر شہر کے تمام پٹرول پمپس بند رہے۔
پاکستان فروٹ ویجیٹبل ایسوسی ایشن نے احتجاجاً ملک بھر کی سبزی منڈیوں اور فروٹ پراسیسنگ فیکٹروں میں کام بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس پر کراچی کی سبزی منڈی میں بھی کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں۔
شہر کے تمام تجارتی مراکز بشمول الیکٹرانکس مارکیٹ، صدر، جامع کلاتھ، لائٹ ہائوس، آرام باغ، ٹاور، حیدری، طارق روڈ بہادرآباد، لیاقت آباد، ناظم آباد، اورنگی، کورنگی، لانڈھی، ملیر، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال سمیت تمام علاقوں میں شاپنگ سینٹرز اور بازار بھی بند رہے، مختلف تجارتی تنظیموں نے اپنے دفاتر میں اجلاس منعقد کیے۔
جس میں امریکی شاتم پروڈیوسرنکولا باسولی نکولا کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے امریکا سے مسلمانوں کی دل آزاری بند کرنے اور شاتم پروڈیوسرنکولا باسولی نکولاکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، صنعتی علاقوں میں بھی پیداواری عمل بند رہا۔
گڈز ٹرانسپورٹ تنظیموں نے بھی احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے ملک بھر میں تجارتی سامان کی ترسیل بند رکھی جس کی وجہ سے ٹرک اڈوں اور بندرگاہوں پر تجارتی سامان کی نقل و حمل بند رہی، بینکوں نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے شہر کے مرکزی علاقوںمیں نصب تمام اے ٹی ایم جمعرات کی شام سے ہی بند کردیے گئے تھے۔
جس سے صارفین کو اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سبزی منڈی بند ہونے سے شہر کو سبزیوں کی ترسیل بند رہی۔