پہلا ون ڈے ہاشم نے سری لنکا کو دن میں تارے دکھا دیے
اوپنر کی 13ویں سنچری، جنوبی افریقہ 75رنز سے فتحیاب، اسپنر عمران طاہر 3 وکٹیں لے اڑے
اوپنر کی 13ویں سنچری، جنوبی افریقہ 75رنز سے فتحیاب، اسپنر عمران طاہر 3 وکٹیں لے اڑے فوٹو: اے ایف پی
پہلے ون ڈے میں ہاشم آملا نے سری لنکاکو دن میں تارے دکھادیے، شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو 75 رنز کی بڑی فتح سے ہمکنار کیا۔
305 رنز ہدف کے تعاقب میں جانے والے آئی لینڈرز 229 پرڈھیر ہوگئے، کمارسنگاکارا کے 88 رنز رائیگاں رہے، عمران طاہر نے 3 وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے سری لنکن سرزمین پر اپنا سب سے بڑا 304 کا ٹوٹل بنایا، ہاشم نے 109رنز اسکور کیے، ابراہم ڈی ویلیئرز نے 75 رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 305 رنز کے ہدف کا سامنا کرنا پڑا جس کے تعاقب میں اگرچہ کمار سنگاکارا نے 88 رنز بنائے مگر صرف 13 رنز کے عوض آخری پانچ وکٹیں گرنے سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دلشان اور کوشل پریرا کے درمیان 50 رنز کی اوپننگ شراکت ہوئی تاہم پریرا 34 رنز پر فلینڈر کی گیند پر مورکل کا کیچ بن گئے، دلشان کو مورکل نے کاٹ بی ہائنڈ کرایا، مہیلا جے وردنے (10) اور ایشان پریانجان (5) کو آئوٹ کرکے عمران طاہر نے آئی لینڈرز کو گہری چوٹ پہنچائی، کپتان انجیلو میتھیوز 13 رنز پر مورکل کی دوسری وکٹ بنے، کیچ اس بار بھی وکٹ کیپر ڈی کاک نے تھاما، ریان میکلرین نے ایک ہی اوور میں لاہیرو تھریمانے (15) اور کمار سنگاکارا کو 88 رنز پر آئوٹ کردیا، نوان کولاسیکراکو ڈیل اسٹین نے ایک رن سے آگے نہیں بڑھنے دیا، سچترا سینانائیکے (7) عمران طاہر کی تیسری وکٹ بنے، مینڈس کو اسٹین نے میکلرین کی مدد سے صفر پر قابو کیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 5 وکٹ پر 304 رنز بنائے، ڈی کاک (27) کو میتھیوز نے بولڈ کیا،جیک کیلس کو مینڈس نے کھاتہ کھولنے کی بھی مہلت نہیں دی، اس موقع پر ہاشم آملا اور ابراہم ڈی ویلیئرز کے درمیان 151 رنز کی شراکت ہوئی جس کی ذمہ داری خود سری لنکن کھلاڑیوں پر عائد ہوتی ہے جنھوں نے ڈی ویلیئرز کا 17 اور ہاشم آملا کا 49 رنز پر کیچ ڈراپ کیا۔ اس جوڑی کا خاتمہ آخر کار مینڈس کے ہاتھوں ہوا جب ڈی ویلیئرز 75 رنز پر کولاسیکرا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، آملا نے 130 بالز پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے، یہ ان کی 13 ویں ون ڈے سنچری ہے، وہ بھی مینڈس کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوئے۔