یوم عشق رسولؐ کے موقع پر توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں سیاسی و مذہبی رہنما
جلائو ،گھیراؤ ، فائرنگ و تشدد کی تحقیق کیلئے کمیشن قائم کیا جا ئے،شاہ تراب الحق قادری۔
آفاق احمد، عباس کمیلی، ثروت اعجاز قادری، اورنگزیب فاروقی اور حافظ خلیل چشتی کی مذمت. فوٹو: اے ایف پی
GILGIT:
جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری ،حاجی محمد حنیف طیب و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں یوم تحفظ ناموس رسالت کے تقدس و احترام کو پامال کرنے ، انسانی جانوں کے ضیاع سرکا ری ،نجی املاک کے جلائو ،گھیراؤ ، فائرنگ
تشدد کے واقعات کی شدید مذ مت کی ہے اور واقعات کی مکمل انکوائری کیلیے کمیشن قائم کرنیکا مطالبہ کیا ہے ،مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے پرتشدد مظاہروں،جلائو گھیرائو پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ اسلام منافرت یا انتہاپسندی کا درس نہیں دیتا، ایسی حرکتیں کرنے والے تخریب کاری کررہے ہیں۔
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ کے تحفظ کے لیے احتجاج کرنا مسلمانوں کا حق ہے یوم عشق رسولؐ کے تقدس کو ان ہی لوگوں نے پامال کیا ہے جو پاکستان بنانے کے مخالف اور امریکی ایجنڈے پر کام کرتے ہیں احتجاج کی آڑ میں ملک کی املاک کو نقصان پہنچانا ملکی معیشت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
اہلسنت و الجماعت پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ پرامن احتجاجی ریلیوں کو انتظامیہ نے پر تشدد بنایا ،ریلی میں شامل شرکا پر نیٹی جیٹی پل کے قریب فائرنگ کی گئی جس سے کئی افراد زخمی اور جاں بحق ہوئے،انھوں نے کہا کہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے و الوں سے اہلسنت و الجماعت کا کوئی تعلق نہیں۔
جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے یوم عشق رسولؐؐ کے موقع پر شہر میں جلائو گھیرائو ، لوٹ مار پر افسوس کا اظہار کیا ہے،وحدت اسلامی پاکستان کے حافظ خلیل چشتی نے شہر میں یوم عشق رسولؐ کے موقع پر ہنگامی آرائی اور جلائو گھیرائو کی شدید مذمت کی ہے۔