پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1 سال میں 10 فیصد بڑھ گئی

3 سال کے وقفے کے بعد 2013-14 میں فروخت 20 ملین ٹن کی حد عبور کرگئی

پٹرول 15، فرنس آئل 12 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 1 فیصد بڑھی، اعدادو شمار جاری۔ فوٹو: کریٹیو کامنز/فائل

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ایک سال کے دوران 10فیصد اضافہ ہوا ہے۔


مالی سال 2013-14کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 3 سال کے وقفے کے بعد 20ملین ٹن کی حد عبور کرگئی اور اس سال پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 21.4ملین ٹن رہی۔ انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2012-13میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 19.5ملین ٹن تھی، اس طرح ایک سال میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ مالی سال پٹرول کی فروخت میں 15فیصد، فرنس آئل کی فروخت میں 12فیصد اضافہ ہوا ہائی اسپیڈ ڈیزل جس کی فروخت گزشتہ 5 سال کے دوران اوسطاً سالانہ 3 فیصد کمی کا شکار تھی، اس سال 1فیصد کے اضافے سے 6.9ملین ٹن رہی، سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے بعدپاور سیکٹر کی پیداواری سرگرمیوں میں اضافے اور طلب بڑھنے سے فرنس آئل کی فروخت 12فیصد کے اضافے سے 95لاکھ 24ہزار ٹن رہی، پٹرول کی فروخت 15فیصد بڑھ کر38لاکھ 55ہزار ٹن رہی جبکہ جیٹ فیول آئل کی فروخت 28فیصد کے اضافے سے 8لاکھ 56ہزار ٹن ہو گئی۔
Load Next Story