کراچیٹارگٹ کلنگ میں پولیس اہلکارسمیت7افرادہلاک

ٹریفک پولیس اہلکارجمالی گوٹھ میں نشانہ بنا،کورنگی صنعتی ایریا میں ٹرانسپورٹر مارا گیا

ٹریفک پولیس اہلکارجمالی گوٹھ میں نشانہ بنا،کورنگی صنعتی ایریا میں ٹرانسپورٹر مارا گیا۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے اہلکارسمیت2افرادہلاک جبکہ5لاشیں بھی ملیں،اورنگی میں خاتون گھرمیں قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمالی گوٹھ ایوب گوٹھ روڈپرنامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ٹریفک پولیس کا اہلکار32سالہ سیدعامر شاہ شیرازی جاں بحق ہو گیا،مقتول گلشن معمارکارہائشی تھا اورگھر جا رہا تھا۔پولیس نے مقتول کے بھائی احسان اﷲ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔کورنگی صنعتی ایریاکے مہران ٹاؤن گلی نمبر6آئی کے رہائشی45سالہ محمدخان نیازی کونامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیااورفرار ہوگئے،مقتول ٹرانسپورٹر تھا،مقتول کی لاش ورثا آبائی گاؤں میانوالی لے گئے۔


میمن گوٹھ کے علاقے سموںگوٹھ میں قبرستان کے قریب ندی کے کنارے سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت19سالہ وحیداﷲ خان کے نام سے ہوئی،مقتول مکان نمبر21/5شیٹ نمبر19عوامی ہوٹل ماڈل کالونی کارہائشی تھا،اسے جمعرات کی شب نامعلوم ملزمان گھرسے بلا کر لے گئے تھے۔لیاقت آبادنمبر5سندھ ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ،لاش 3روز پرانی ہے،شناخت نہیں ہوسکی۔لیاقت آباد کے علاقے سندھی ہوٹل کے قریب سے ایک بوری میں بندانسانی سر ،2 ٹانگیں اور2 ہاتھ ملے پولیس نے انسانی اعضاکوتحویل میں لے کر اسپتال پہنچادیاپولیس کے مطابق جمعرات کوسندھی ہوٹل کے قریب سے ایک دھڑملا تھا،ملنے والی اعضااسی کے ہیں،مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے بخاری کالونی نمبرایک میں گھرسے 40 سالہ خاتون کی سربریدہ لاش ملی،مقتولہ کی شناخت سمینا کے نام سے ہوئی ،لاش ایک ہفتے پرانی ہے،تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی،مقتولہ کا شوہر رشید لاپتہ ہے پولیس کو شبہ ہے کہ سمیناکو اس کے شوہرنے قتل کیاہے۔گارڈن کے علاقے باغ ہالار فاروقی مسجد کے قریب 2 ہاتھ پاؤں بندھی بوری بند لاشوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کی ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا ایس ایچ او گارڈن فتح شیر کے مطابق مقتولین کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ کر کے ہلاک کر کے لاشیں کار سوار ملزمان پھینک کر فرار ہو گئے مقتولین کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے ان کی شناخت کی جا سکے۔
Load Next Story