وزیراعلیٰ سندھ کی شرپسندعناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت

ہنگامہ آرائی نجی وسرکاری املاک کوتباہ کرنا اورلوٹ مارکہاں کاعشق رسول ؐہے ؟وزیراعلیٰ

ہنگامہ آرائی نجی وسرکاری املاک کوتباہ کرنا اورلوٹ مارکہاں کاعشق رسول ؐہے ؟وزیراعلیٰ۔ فوٹو: فائل

PUNJAB:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے یوم عشق رسول ؐکے موقع پرگستاخ فلم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے مختلف مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے نکالے گئے۔


جلوسوں اور ریلیوں کے دوران شرپسندوں کی لوٹ مار اور نجی املاک و سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی پر زور مذمت کی ہے ۔ قائم علی شاہ نے ہلاکتوں پر دکھ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہنگامہ آرائی ، پر تشدد حرکات ، نجی و سرکاری املاک ، دکانوں کو تباہ و برباد کرنا اور لوٹ مار کرنا یہ کہاں کا عشق رسول ﷺ ہے ؟ وزیراعلیٰ نے تمام مسلمان بھائیوں پر زور دیا ہے کہ دین اسلام کے صحیح پیغام کو اس کی روح کے مطابق دنیا میں پھیلایا جائے اور پر تشدد کارروائیوں سے اجتناب برتا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ شرپسند عناصر اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
Load Next Story