اہلسنّت و الجماعت کاکارکنان کی شہادت پرآج یوم سوگ کا اعلان

پولیس نے براہ راست فائرنگ کی، 8 کارکنان شہیداور 83 زخمی ہوئے،مولانا اورنگزیب فاروقی.

پولیس نے براہ راست فائرنگ کی، 8 کارکنان شہیداور 83 زخمی ہوئے،مولانا اورنگزیب فاروقی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنت و الجماعت نے کارکنان کی شہادت کیخلاف آج (ہفتہ) یوم سوگ کا اعلان کردیا سندھ بھرکے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیںگے ۔


اس بات کااعلان اہلسنت و الجماعت پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی نے جمعہ کی رات جناح اسپتال میں زخمی کارکنان کی عیادت کے موقع ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ یوم عشق رسول کے موقع پر اہلسنت و الجماعت کی ریلی کے شرکاپر پولیس نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اہلسنت و الجماعت کے آٹھ کارکنان جاں بحق ہوئے جبکہ 83 ریلی کے شرکاء زخمی ہوئے زخمیوں میں سے بیشتر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہماری ریلی پرامن تھی پولیس نے ہمیں امریکی قونصلیٹ نہیں جانے دیا انھوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت موبائل فون سروس بند کی گئی جس کے نتیجے میں عوام الناس اور ریلی انتظامیہ کے درمیان رابطے منقطع ہوئے اور معاملات بگڑگئے ۔ انھوں نے کہا کہ اہلسنت و الجماعت کا اجلاس 23 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں علما و مشائخ کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
Load Next Story