آرمی چیف کاجنوبی وزیرستان کا دورہکمانڈنگ افسروںسے ملاقات
جنرل کیانی نے دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کودیرپا بنانے پر زوردیا،آئی ایس پی آر.
جنرل کیانی نے دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کودیرپا بنانے پر زوردیا،آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جمعہ کوجنوبی وزیرستان کادورہ کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے علاقہ میں متعین یونٹوں اورفارمیشنزکے کمانڈنگ افسروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس لعنت کیخلاف حالیہ برسوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کودیرپا بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انھوں نے کہا کہ اس مقصد کیلیے عوام کی مسلسل حمایت اور علاقے کی ترقی کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی شرپسندوں کے خلاف فوجی آپریشنزکی اہمیت ہے۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں آرمی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا۔