دیپکا پڈوکون کی فلم’’ فائنڈنگ فینی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

سیف علی خان اوردنیش وجان کی مشترکہ پروڈکشن کی شوٹنگ 41 دن میں مکمل ہوئی، ٹریلر آج اور فلم 12ستمبر کو ریلیز ہوگی

ادکارہ فلم ’’تماشا‘‘ کے لیے فرانس پہنچ گئیں، ایک ماہ میں شوٹنگ مکمل کروا کے ’’ہیپی نیوائیر‘‘ کا باقی کام بھی ختم کروائیں گی۔ فوٹو: فائل

بالی وود اداکارہ دیپکا پڈوکون کی فلم فائنڈنگ فینی فرنینڈس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جب کہ ٹریلر آج ریلیز کیا جائے گا ۔

پوسٹر میں فلم کی کاسٹ دیپکا پڈوکون ، ارجن کپور ،نصیر الدین شاہ ،ڈمپل کپاڈیہ اور پنکج کپور کو مختلف انداز میں دکھایا گیا ہے۔ پوسٹر کے مطابق اداکارہ کو سچی محبت جب کہ فلم کے ہیرو ارجن کپور رومانس کے متلاشی ہیں ڈمپل کپاڈیہ مزاحیہ انداز میں ہیں اور نصیر الدین شاہ ہاتھ میں دل پکڑے اسے دیکھ رہے ہیں۔ فلم کے پوسٹر میں ان تمام اداکاروں کی تصاویر پر ان کے کردار کی مناسبت سے لو ، رومانس، فن اور لائف وغیرہ بھی تحریر کیا گیا ہے۔


سیف علی خان اوردنیش وجان (Dinesh Vijan) کی اس مشترکہ پروڈکشن کی ہدایات ہومی اداجانیا (Homi Adajania) نے دی ہیں اطلاعات کے مطابق 15 ملین روپے سے بنائی جانیوالی فلم کی عکس بندی کا آغاز اکتوبر 2013 میں ہوا جو 41 دنوں میں مکمل کی گئی۔

ان دنوں اس فلم کی تشہری مہم جاری ہے اور اسے 12 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہاہے ۔دیپکا پڈکون کا کہنا تھا کہ ہومی اداجانیا کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم کی شوٹنگ میرے لیے بہت مشکل تھی کیونکہ اسے فلسمازوں اور ہدایتکاروں کی کوشش تھی کے اسے انتہائی کم وقت میں مکمل کیا جائے اور اس کے لیے نہ صرف مجھے بلکہ فلم کی تمام کاسٹ کو غیر کسی وقفے کے اپنا کام مکمل کروانا پڑا۔ ایک سوال کے جواب میں ادکارہ کا کہنا تھا کہ سیف علی خان اور دنیش وجان کی مشترکہ پروڈکشن میں ادکارہ ڈمپل کپاڈیہ اور نصیر الدین شاہ کے ساتھ کام کرکے حیقیقت میں بہت مزلطف آیا یہ مزاح سے بھر پور ہونے کے ساتھ ساتھ لواسٹوری فلم بھی جسے شائقین حقیقت میں پسند کریں گے۔

دوسری طرف دیپکا پڈوکون جو ان دنوں اپنی آنیوالی فلموں تماشا پیکو اور باجی راؤ مستانی میں جلوہ گرہو رہیں اپنے کام کو بروقت مکمل کروانے کے لیے روزانہ 14 سے 15 گھنٹے کام کررہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ادکارہ دیپکا پڈکون جو ان دنوں ہدایتکار امتیاز علی کی فلم تماشا کی شوٹنگ کے لیے ان دنوں فرانس میں ہیں اور وہ وہاں پورا ایک ماہ قیام کریں گی اور عکس بندی مکمل کروائیں گی دوسری طرف وہ اپنی ایک اور فلم ہیپی نیو ائیر میں بھی اپنا کام پورا کروانے کی کو شش میں ہیں اور اس کے لیے اسے آرام کا بہت کم وقت مل رہا ہے۔
Load Next Story