آئندہ سال اکتوبر میں انگلش ٹیم پاکستان کی مہمان بنے گی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی20 میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی20 میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔۔ فوٹو : اے ایف پی

نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستانی ٹیم کی ہوم سیریز کا آغاز رواں برس اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا کے ساتھ یو اے ای میں ہو گا۔

اس دوران2ٹیسٹ،3 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی20 میچ کھیلا جائیگا۔ متحدہ عرب امارات میں ہی اسی سال نومبر،دسمبر میں نیوزی لینڈ سے 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹوئنٹی20 میچ ہونا ہے۔ اکتوبر، نومبر2015میں پاکستان کو انگلینڈ کی میزبانی کا موقع ملے گا، یہ سیریز3ٹیسٹ،5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی20میچ پر مشتمل ہے۔ دسمبر میں بھارتی ٹیم پاکستان کی مہمان بنے گی، اس دوران2ٹیسٹ،5 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 ہوں گے ۔ اکتوبر 2016میں ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز 2 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور2 ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل ہوگی۔


اکتوبر، نومبر 2017میں سری لنکا سے ہوم سیریز کے دوران 3ٹیسٹ،5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20میچ کھیلا جائے گا۔ اکتوبر 2018میں پاکستان کو آسٹریلیا کی5ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20کیلیے میزبانی کرنی ہے۔ نومبر میں نیوزی لینڈ سے 3ٹیسٹ،5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20کی مکمل سیریز ہوگی۔ مارچ 2019میں کینگروز سے تین ٹیسٹ کی سیریز شیڈول کی گئی ہے۔دسمبر میں بھارت سے 2 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور2ٹوئنٹی 20ہونگے۔ جولائی، اگست2020میں بھارت کیخلاف ہوم سیریز میں 5ون ڈے میچز رکھے گئے ہیں۔

دسمبر 2020اور جنوری 2021 میں سری لنکا سے 3 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ ہوگا۔ مارچ، اپریل2022میں انگلینڈ سے 3 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور3 ٹوئنٹی 20میچز شیڈول ہیں۔ اگست میں آسٹریلیا کی 5ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کیلیے میزبانی کرنی ہے۔ اکتوبر میں جنوبی افریقہ کیخلاف 5 ون ڈے اور2 ٹوئنٹی 20کی سیریز ہوگی۔ دسمبر میں بھارت کیساتھ2ٹیسٹ،5 ون ڈے اور2ٹوئنٹی 20ہونے ہیں۔ جنوری، فروری 2023میں آسٹریلیا سے 3ون ڈے میچز رکھے گئے ہیں۔
Load Next Story