ٹیکس وصولیوں کاہدف حاصل کرنے کیلیے آپریشنل اسٹرٹیجی منظور

وصولیوں کا ہدف2381 ارب روپے ہے، انٹیلی جنس یونٹس کومضبو ط بنایا جا ئیگا ،ایف بی آر.

وصولیوں کا ہدف2381 ارب روپے ہے، انٹیلی جنس یونٹس کومضبو ط بنایا جا ئیگا ،ایف بی آر۔ فوٹو: فائل

ایف بی آرنے رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ 2381 ارب روپے کی ٹیکس و صولیوںکا ہدف حاصل کرنے کے لیے آپریشنل اسٹرٹیجی منظوری دے دی جس کے تحت رواں مالی سال کے دوران 80 ارب روپے سے زائد کااضافی ریونیو حاصل کیاجائے گا۔


ایف بی آرکے سینئر افسر نے''ایکسپریس''کو بتایا کہ آپریشنل اسٹرٹیجی 2012-13 کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے اور مزید ایک لاکھ لوگوںکوٹیکس نیٹ میںلانے کے لیے بجلی ،پانی اور گیس سمیت دیگر یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروںکیساتھ رابطے کوفروغ دینے کافیصلہ کیا گیاہے جس کے تحت ٹیکس ادا نہ کرنے والے افرادکو رجسٹرڈ کیا جائیگا۔

مذکورہ افسرکے مطابق جن لوگوںکی آمدنی اور اخراجات میں فرق پایا جائیگا انھیں آڈٹ کیلیے منتخب کیا جائیگا ،لاہور میں سینٹرل ڈیٹا بیس قائم کیا جائیگا، ڈائریکٹریٹس آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کو نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے ساتھ براہ راست منسلک کیاجائیگا ، انٹیلی جنس یونٹس کو مزید مضبوط بنایاجائے گا ،کھانے کے تیل اور ویجی ٹیبل سیکٹر میں ٹیکس صلاحیت کے بارے میں اسٹڈی کرائی جائے گی۔
Load Next Story