میوزک میں مصروف ہوں اداکاری کے لیے وقت نہیں فاخر
اداکاری کی آفرز کا سلسلہ گزشتہ 15 برس سے جاری ہے لیکن مجھے کبھی بھی ایکٹنگ کا شوق نہیں رہا، گلوکار
اداکاری کی آفرز کا سلسلہ گزشتہ 15 برس سے جاری ہے لیکن مجھے کبھی بھی ایکٹنگ کا شوق نہیں رہا، گلوکار فوٹو : فائل
AUCKLAND:
پاپ اسٹار فاخر نے کہا ہے کہ میوزک میں مصروفیت اس قدر بڑھ رہی ہے کہ کوئی اورکام کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔
اداکاری کی آفرز کا سلسلہ گزشتہ 15 برس سے جاری ہے لیکن مجھے کبھی بھی ایکٹنگ کا شوق نہیں رہا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا میں ملک اوربیرون ملک ہونیوالے میوزک کنسرٹس کے ساتھ ساتھ اپنے گیت بھی تیار کرتا رہتا ہوں۔ اکثر اپنے اسٹوڈیوز میں موسیقی کے نت نئے تجربات کا سلسلہ جاری رہتا ہے، اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اب میوزک کا ٹرینڈ تبدیل ہو رہا ہے، ایک ہی انداز میں میوزک بنانے والے اب مارکیٹ میں جگہ نہیں بنا سکتے۔،میں نے اپنے کیرئیر کے دوران ہمیشہ ہی منفرد کام کیا ہے۔