کمشنر کراچی کا آٹا مہنگا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

آٹے کی سرکاری نرخ پرفروخت یقینی بنائینگے،انتظامیہ کسی کواضافے کی اجازت نہیں دیگی،آٹے کی قیمت فی کلو36روپے برقرار ہے

ضلعی انتظامیہ، فلور ملز چیئرمین اور انجمن صارفین کا اجلاس، کراچی کی فلور ملیں رمضان میں رعایتی نرخ پر آٹے کی فروخت یقینی بنائیں گی۔ فوٹو: فائل

SAN JOSE:
آٹے کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ صوبا ئی وزیر خوراک کی کاوشوں سے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کی صورت میں سہولت دی گئی ہے۔


آٹے کی قیمت پرانی سطح پر برقرارہے قیمت بڑھانے والوں کے خلا ف نہ صرف محکمہ خوراک بلکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے لہٰذا آٹافروخت کرنے والے تما م افراد آٹے کی سرکاری نرخ کے مطابق فروخت یقینی بنائیں، آٹے کی قیمت36 روپے فی کلو بر قرار ہے حکومت نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا ہے اور نہ کسی کو اضافے کی اجازت دی جا ئے گی، عوام سرکاری نرخ سے زائد پر آٹا فروخت کرنے والوں کی شکایت کمشنر آفس کے مر کز شکایت99203443 پر درج کرائیں، کمشنر نے آٹے کی قیمت میں اضافے کی شکایت پر ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی 2 حاجی احمد، ڈائریکڑ محکمہ خوراک، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد یوسف، بیورو آف سپلائی کے افسران، صارفین کے حقوق کی انجمن کے رکن نے شرکت کی۔

کمشنر نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیںکیا گیا، آٹے کی قیمت 36 روپے فی کلو برقرار ہے، ماہ رمضان میں آٹے کی رعائتی قیمت پر فروخت بدستور برقرار رہے گی اور فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسٹالوں اور بچت بازاروں میں آٹے کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن نے یقین دلایا ہے کہ ماہ رمضان میں رعائتی قیمت پر آٹے کی فروخت کا وعدہ پو را کرتے ہوئے آٹے کی فراہمی میں کمی نہیں ہو نے دیں گے، فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئر مین نے کمشنر کو یقین دلایا کہ انھوں نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا ہے اور نہ ہی فراہمی کمی ہو نے دیں گے۔
Load Next Story