ایشیا کپ مستقبل پر چھائے خدشات کے بادل چھٹ گئے

نئے فیوچر ٹور پروگرام کے دوران 4 ایونٹس شیڈول، میزبان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

نئے فیوچر ٹور پروگرام کے دوران 4 ایونٹس شیڈول، میزبان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا. فوٹو: فائل

ایشیا کپ کے مستقبل پر چھائے خدشات کے بادل چھٹ گئے، نئے فیوچر ٹور پروگرام کے دوران 4 ایونٹس کا انعقاد ہوگا، ان کے میزبان کا فیصلہ بعد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل ختم کرنے کی تجویز کو گذشتہ دنوں میٹنگ میں عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا، اگر ایسا ہو جاتا تو ایشین ٹیموں کے واحد ایونٹ ایشیاکپ کا بھی اختتام ہو جاتا،اس کا 12 ایڈیشن رواں برس فروری، مارچ میں بنگلہ دیش میں ہوا جس کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔


اب تمام ایشیائی ممالک نے نئے ایف ٹی پی میں چار ایونٹس کی جگہ نکال لی ہے،2023 تک 4 ایونٹس کا انعقاد بالترتیب مارچ 2016،جون2018،اکتوبر 2020 اور جون2022 میں ہو گا،میزبان کا تقرر بعد میں کیا جائے گا۔ نئے ایف ٹی کے دوران گرین شرٹس11 آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹس میں شریک ہوں گے۔ فروری، مارچ میں آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں ورلڈکپ 2015 کے بعد 2019کا ایونٹ جون، جولائی میں انگلینڈ جبکہ 2023 کا فروری، مارچ میں بھارت میں ہونا ہے۔

ورلڈ ٹوئنٹی20 کا 2016 ایڈیشن مارچ، اپریل میں بھارت جبکہ2020 کا اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں ہوگا۔ آئی سی سی میں اصلاحات کے بعد خاتمے سے بچنے والی چیمپئنز ٹرافی کے2 ایڈیشنز بالتریب جون2017میں انگلینڈ جبکہ اکتوبر، نومبر میں بھارتی سرزمین پرکھیلے جائیں گے۔
Load Next Story