سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 87 رنز سے شکست دے دی
آملا کی مسلسل دوسری سنچری رائیگاں،سیریز1-1 سے برابر،ہفتے کوفیصلہ کن میچ ہوگا
آملا کی مسلسل دوسری سنچری رائیگاں،سیریز1-1 سے برابر،ہفتے کوفیصلہ کن میچ ہوگا۔ فوٹو : اے ایف پی
LOS ANGELES:
دوسرے ون ڈے میں تلکارتنے دلشان کے آل راؤنڈ کھیل نے سری لنکا کو87 رنز سے فتح دلادی، ہاشم آملا کی مسلسل دوسری سنچری رائیگاں رہی،3میچز کی سیریز فی الحال1-1 سے برابر اور فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو ہوگا۔
دوسرے میچ میں فتح کے لیے 268 رنز کا ہدف پانے والی جنوبی افریقی ٹیم 38.1 اوورز میں 180 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ہاشم آملا نے مسلسل دوسرے میچ میں سنچری اسکور کی، مالنگا کی گیند پر سینانائیکے کا کیچ بننے سے قبل انھوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 102 بالز پر 101 رنز اسکور کیے۔
ابراہم ڈی ویلیئرز (29) اور ڈیل اسٹین (23) کے سوااور کوئی 5 رنز تک بھی نہیں پہنچ پایا، مالنگا نے چار، دلشان نے 3 جبکہ مینڈس نے 2 وکٹیں لیں۔اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم آخری اوور میں 267 رنز پر آؤٹ ہوئی، دلشان 86 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جس کے لیے انھوں نے 90 بالز کا سامنا کیا، مہیلا جے وردنے 48، تھریمانے 36 اور کپتان میتھیوز 34 رنز دیگر نمایاں بیٹسمین رہے، ریان میکلرین نے 4 جبکہ فلینڈر اور عمران طاہر نے 2،2 وکٹیں لیں۔