پی سی بی نے سپر لیگ کے مختلف حقوق فروخت کرنے کیلیے ٹینڈرزجاری کردیے

اشتہار میں مینجمنٹ ، براڈ کاسٹنگ، میڈیا، اسپانسرشپ، ٹیم فرنچائز، ٹکٹ اور مرچنڈائز حقوق کے لیے پیشکشیں مانگی گئی ہیں

اشتہار میں مینجمنٹ ، براڈ کاسٹنگ، میڈیا، اسپانسرشپ، ٹیم فرنچائز، ٹکٹ اور مرچنڈائز حقوق کے لیے پیشکشیں مانگی گئی ہیں. فوٹو: فائل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے مختلف حقوق کی فروخت کیلیے باقاعدہ ٹینڈرز جاری کردیے۔


آفیشل ویب سائٹ اور پرنٹ میڈیا میں دیے گئے اشتہار میں مینجمنٹ ، براڈ کاسٹنگ، میڈیا، اسپانسرشپ، ٹیم فرنچائز، ٹکٹ اور مرچنڈائز حقوق کے لیے پیشکشیں مانگی گئی ہیں، ایک سینئر آفیشل کا کہنا ہے کہ دلچسپی رکھنے والی پارٹیز کی بڈز 6 اور 8 اگست کو کھولی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ فی الحال ہم یہ دیکھنا چاہ رہے ہیں کہ بڈرز کی جانب سے کیا دلچسپی ظاہر کی جاتی ہے، خاص طور پر یہ بھی دیکھنا ہے کہ غیرملکی کمپنیز کیسا ردعمل پیش کرتی ہیں۔ آفیشل نے واضح کیا کہ غیرملکی پلیئرزکے ساتھ کنٹریکٹس براہ راست بورڈکرے گا،انھیں بعد میں نیلامی کیلیے پیش کیا جائے گا۔ایونٹ مجوزہ طور پر اگلے برس کے آغاز میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
Load Next Story