کچھ لوگ چھریاں چاقو لیکر پیپلزپارٹی کے پیچھے پڑے ہیں اعتزاز

صدرکے خلاف کوئی کیس بحال نہیں ہوسکتا خط لکھا گیا توا س میں استثنیٰ واضح ہو گا۔

صدرکے خلاف کوئی کیس بحال نہیں ہوسکتا خط لکھا گیا توا س میں استثنیٰ واضح ہو گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹرچوہدری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ اگرسوئس حکام کو خط لکھا گیاتوا س میں صدر کا استثنیٰ واضح ہوگا۔


ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ اب بھی اپنی بات پر قائم ہیںکہ آصف زرداری کے خلاف جب تک صدر ہیں کوئی کیس بحال نہیں ہوسکتا ، انھوںنے کہا کہ کچھ لوگ چھریاں چاقو لے کر پیپلزپارٹی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں وہ اپنی بندوقیں اور توپیں چیف جسٹس افتخار چوہدری اور خواجہ جواد کے کندھے پر رکھ کر چلاناچاہتے ہیں ' انھوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے ووٹ میں کمی نہیںآئی ، اگر ایک اور وزیراعظم نا اہل ہوگیا توآئندہ الیکشن ہر صورت پیپلزپارٹی جیت جائے گی ۔
Load Next Story