توہین رسالت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا فرزانہ راجہ

مسلمانوں کی عزت اور املاک کونقصان پہنچانا بھی اسلام دشمنی ہے،چیئرمین بی آئی ایس پی۔

مسلمانوں کی عزت اور املاک کونقصان پہنچانا بھی اسلام دشمنی ہے،چیئرمین بی آئی ایس پی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر و چیئر پرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ نے کہاہے کہ توہین رسالت کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔


توہین آمیزموادسے بین المذاہب ہم آہنگی کونقصان پہنچے گا ۔ بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گستاخانہ فلم غیر مہذب اورآزادی اظہار رائے کا ناجائزاستعمال ہے۔اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پرامن احتجاج سب کاحق ہے لیکن مسلمانوںکی عزت اور املاک کونقصان پہنچانا بذات خوداسلام دشمنی ہے اوریہی صیہونی ایجنڈاہے ۔

انہوںنے کہاکہ نبی کریم ؐ صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیںبلکہ پوری انسانیت کے لیے رحمت ہیں۔امریکا کو چاہیے کہ توہین رسالت پر مبنی فلم کوکسی بھی صورت میں ریلیز نہ کرے ورنہ نتائج کہیں زیادہ سنگین ہوسکتے ہیں۔
Load Next Story