جیکولین فرنینڈس سے حسد نہیں سلمان کیساتھ ہیروئن آنا میرا خواب ہے نرگس فخری
فلم ’’کک‘‘میں سلمان کے ساتھ آئٹم گانا کرنے میں بہت لطف آیا، وہ دن بھی آئیگا جب میں سلمان کے ساتھ مرکزی کردارکروں گی
ہالی ووڈ کی ’’اسپائی‘‘ فلم میں کام کیا مگر مجھے میوزک اور ڈانسنگ سے محبت ہے اسی لیے بالی ووڈ میں زیادہ سکون محسوس کرتی ہوں، گفتگو فوٹو: فائل
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ جیکولین فریننڈس سے حسد نہیں کرتیں۔
نرگس فخری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ وہ فلم '' کک'' جس میں اداکارہ جیکولین فریننڈس سلمان خان کی ہیروئن ہیں، اس میں آئٹم گانا پر پرفارم کر رہی ہوں اس کے باوجود بھی میں خوش ہوں اور جیکولین سے حسد نہیں کرتی کیونکہ وہ سلمان کی ہیروئن ہیں۔ سلمان خان ان کے پسندیدہ اداکار ہیں وہ امید کرتی ہیں کہ ایک دن انھیں بھی سلمان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کا موقع ملے جو ان کا خواب بھی ہے ۔ نرگس فخری نے کہا سلمان خان کے ساتھ آئٹم گانا کر کے میں نے بے حد انجوائے کیا ہے۔
سلمان کے ساتھ آئٹم گانا کرتے ہوئے انھیں کوئی دقت پیش نہیں آئی، انھوں نے بہت آرام سے گانا ریکارڈ کروایا یہ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ انگلش فلم ''اسپائی '' سے ہالی ووڈ فلموں میں قدم رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے ایک اور انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ خود کو ہالی ووڈ کی نسبت بالی ووڈ میں زیادہ ''پرسکون '' محسوس کرتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ''میرا خیال ہے کہ میں خود کو ہالی ووڈ کے مقابل بالی ووڈ میں زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہوں کیونکہ میں نے یہاں پر زیادہ وقت گزارا ہے اور میں یہاں کی اونچ نیچ بھی بہتر سمجھتی ہوں' میں خود کو یہاں بہت بہتر سمجھتی ہوں اور حقیقت میں میرا بالی ووڈ سے کہیں اور جانے کا کوئی بھی منصوبہ نہیں ہے ''۔ اداکارہ نرگس فخری جو انگریزی میں بات کرنے کو ''آسان '' محسوس کرتی ہیں۔ انھوں نے انگلش میں ہی گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ''میں میوزک اور ڈانسنگ کو بہت زیادہ پسند کرتی ہوں اور ان سے محبت ہے، یہی وجہ ہے کہ میں یہاں بالی ووڈ میں زیادہ توجہ دینا چاہتی ہوں''۔ انھوں نے پھر خاص طور پر کہا کہ انھیں میوزک سے بہت محبت ہے۔