مالی سال 142013 ترسیلات زر ریکارڈ 15 ارب 83 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے ایک سال میں 13.72 فیصد زائد زرمبادلہ پاکستان بھیجا،سب سے زیادہ ترسیلات زرسعودی عرب۔۔۔

عرب امارات 3 ارب، امریکا 2 ارب 46 کروڑ، برطانیہ 2 ارب، جی سی سی 1 ارب 86 کروڑ، یورپی یونین سے 43 کروڑ آئے، جون میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی ترسیلات۔ فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے مالی سال 2013-14 کے دوران ریکارڈ 15 ارب 83 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو 13.72 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے جبکہ مالی سال 2013 کے دوران 13 ارب 92 کروڑ 16لاکھ60ہزار ڈالر بھیجے گئے تھے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی 2013 سے جون 2014 کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے4ارب 72کروڑ 93لاکھ 80ہزار ڈالر کی آئیں، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 3ارب 10کروڑ 94لاکھ 30ہزار ڈالر، امریکا سے 2ارب 46 کروڑ 41لاکھ 40ہزار ڈالر، برطانیہ2ارب 18 کروڑ 1لاکھ 40ہزار ڈالر، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 1 ارب 86کروڑ 30ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ممالک43کروڑ 17لاکھ 90ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 1ارب 5کروڑ 73لاکھ 40ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ جولائی 2012سے جون 2013تک ان ملکوں سے بالترتیب 4ارب 10 کروڑ 47لاکھ 30ہزارڈالر، 2ارب 75 کروڑ 1لاکھ 70 ہزار ڈالر، 2ارب18کروڑ 62لاکھ 40 ہزار ڈالر، 1ارب 94کروڑ 60لاکھ 10 ہزار ڈالر، 1ارب60 کروڑ 78لاکھ 80 ہزارڈالر، 35کروڑ 73لاکھ 70ہزار اور 96کروڑ 91لاکھ 60ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے جون میں 1ارب 49کرور 92لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں، سعودی عرب سے47کروڑ 18لاکھ 80 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 29 کروڑ 56لاکھ 30ہزار ڈالر، امریکا 22کروڑ 23لاکھ 40ہزار ڈالر، برطانیہ 20کروڑ 8لاکھ 20ہزار ڈالر، جی سی سی ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان16کروڑ 86لاکھ 20ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ممالک سے 3کروڑ 74لاکھ 20 ہزارڈالر اورناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 10کروڑ 25لاکھ 70 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
Load Next Story