ایم اے ڈبل ایم اے کے امتحانی فارم جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

جامعہ کراچی میں سیکنڈ سیمسٹر کی ریگولر کلاسز کا آغاز 4 اگست سے ہوگا،اعلامیہ

جامعہ کراچی میں سیکنڈ سیمسٹر کی ریگولر کلاسز کا آغاز 4 اگست سے ہوگا،اعلامیہ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیویٹ سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔


طلباامتحانی فارم 14جولائی تک 3ہزارروپے فیس برائے سال اول، دوئم کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں،جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی میں سیکنڈ سیمسٹر کی ریگولر کلاسز کا آغاز 4 اگست سے ہوگا،شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلوں کیلیے ٹیسٹ اتوار 13 جولائی کو ہوگا اور کامیاب امیدواروں کی فہرست شام 4 بجے شعبہ کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائے گی۔
Load Next Story