پولیس افسر کی جج کو دھمکیاں وکلا کی ہڑتال سے عدالتی امور معطل

صوبے بھر کی عدالتوں میں وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کرکے مکمل ہڑتال کی

جیل حکام نے قیدی عدالت نہیں بھیجے، ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD:
پولیس رویے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سمیت صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی۔


سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ، سٹی کورٹس، ملیر کورٹس اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں سمیت دیگر ماتحت عدالتوں میں عدالتی کارروائیاں معطل رہیں جبکہ اہم مقدمات کی سماعت ججوں نے چیمبر میں کی، وکلا برادری نے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلم چانڈیو پر پولیس سب انسپکٹر کی جانب سے پستول تان لینے اور توڑ پھوڑ کے خلاف صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا، ہڑتال کے باعث عدالتوں میں ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی، وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کے باعث جیل حکام نے سٹی کورٹس اور ملیر کورٹس میں قیدیوں کو پیش نہیں کیا جس کی وجہ سے عدالتوں میں سناٹا رہا۔
Load Next Story