بھارت کے آخری پیئر نے انگلینڈ کا جینا محال بنا دیا
ففٹیز بنانے والے بھونیشور اورشامی کے درمیان آخری وکٹ کیلیے111کی ریکارڈ شراکت
ففٹیز بنانے والے بھونیشور اورشامی کے درمیان آخری وکٹ کیلیے111کی ریکارڈ شراکت فوٹو: گیٹی امیجز
ناٹنگھم ٹیسٹ میں بھارت کے آخری پیئر نے انگلینڈکا جینا محال بنا دیا،346 پر9 وکٹیں گرنے کے بعد بھونیشور کمار اور محمد شامی نے 111 رنز کی ریکارڈ شراکت بنائی۔
اس سے قبل انگلینڈ کیخلاف انیل کمبلے اور سری ناتھ نے 2007 کے اوول ٹیسٹ میں دسویں وکٹ کیلیے بھارت کی سب سے بڑی 73 رنز کی پارٹنرشپ کی تھی، بھونیشور کو 58 رنز پر روٹ کا کیچ بناکر معین علی نے بھارتی اننگز کا 457 رنز پر اختتام کیا، اس میچ سے قبل صرف 3.13 کی اوسط رکھنے والے شامی 58 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔
قبل ازیں بھارت نے دوسرے دن کھیل کا آغاز 259 رنز 4 وکٹ سے کیا، اوپنر مرلی وجے کو 146 رنز پر جیمز اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو کیا، روندرا جڈیجا 25 رنز پر بین اسٹوکس کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے، کپتان دھونی نے رن آئوٹ ہونے سے قبل 82 رنز بنائے، اسٹورٹ بنی کو اسٹوکس نے جوئے روٹ کی مدد سے صرف ایک رن پر قابو کیا، ایک ہی رن پر اسٹورٹ براڈ نے ایشانت شرما کو پویلین بھیجا۔ کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 43 رنز پر ایک وکٹ گنوا دی، آئوٹ آف فارم الیسٹر کک (5) کو شامی نے بولڈ کیا، سام روبسن 20 اور گیری بیلنس15پرکھیل رہے تھے، ابھی میزبان ٹیم کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلیے مزید 414 رنز درکار ہیں۔