اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی کارروائی 6 اغوا کار گرفتار مغوی بازیاب
پولیس نے مورو میں چھاپہ مار کر مغوی طالب علم کو بازیاب کرایا ،اغوا کاروں نے 40 لاکھ تعاون مانگا تھا، ناصر آفتاب
ملزمان کا گروہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے سی پی ایل سی کی مدد سے مقابلے کے بعد 4 زخمیوں سمیت 6 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے مغوی نوجوان کو بازیاب کرالیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ناصر آفتاب کی سربراہی میں پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اندرون سندھ مورو میں چھاپہ مار کر مغوی 17 سالہ شہباز ندیم کو بازیاب کرلیا ، پولیس نے مقابلے میں 4 زخمیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیے ، ناصر آفتاب کے مطابق گزشتہ ماہ 4 جون کو کرولا کار میں سوار 3 ملزمان نے سچل کے علاقے صفورا گوٹھ سے مقامی کالج کے طالبعلم شہباز ندیم کو اغوا کرلیا تھا اور اس کی رہائی کے عوض اہلخانہ سے 40 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا بعدازاں وہ 10 لاکھ روپے تاوان پر راضی ہوگئے اور رقم کی ادائیگی کے لیے ملزمان نے مغوی کے والد ندیم جمال کو مورو بلوایا تھا۔
اس موقع پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور مقامی پولیس سادہ لباس میں پہلے سے ہی موجود تھی اور جیسے ہی ملزمان تاوان کی رقم وصول کرنے آئے پولیس سے ان کا مقابلہ ہوگیا جس میں 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے ان کی نشاندہی پر پولیس نے مورو کے ایک گاؤں میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر مقابلے کے بعد مزید 2 ملزمان کو گرفتار اسلحہ برآمد کر کے مغوی شہباز ندیم کو بحفاظت بازیاب کرالیا ، اے وی سی سی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور ان سے تحقیقات جاری ہے ۔