دیت کی رقم ڈھائی لاکھ روپے کمی کے بعد 19 لاکھ 23 ہزار843 روپے متعین

گزشتہ سال دیت کی رقم 21 لاکھ 74 ہزار 577 روپے رکھی گئی تھی

وفاقی حکومت تعزیرات پاکستان کی دفعہ 323 کے تحت دیت متعین کرنے کی مجاز ہے۔ فوٹو: فائل

حکومت نے دیت کی رقم میں ڈھائی لاکھ روپے کمی کے رواں سال کے لئے 19 لاکھ 23 ہزار 843 روپے متعین کردیئے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔


وفاقی حکومت نے 15-2014ء کے لیے دیت کی رقم متعین کردی، گزشتہ مالی سال کی نسبت 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی کرتے ہوئے دیت کی رقم 19 لاکھ 23 ہزار 843 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گزشتہ سال دیت کی رقم 21 لاکھ 74 ہزار 577 روپے رکھی گئی تھی، چاندی کی قیمت گرنے کے باعث دیت کی رقم میں کمی ہوئی، دیت کے لئے 30 ہزار 630 گرام چاندی کی قیمت کو معیار بنایا جاتا ہے، وفاقی حکومت تعزیرات پاکستان کی دفعہ 323 کے تحت دیت متعین کرنے کی مجاز ہے۔
Load Next Story