’’زہرا سہگل102برس کی عمر میں بھی جوان تھیں‘‘ فلمی ستاروں کا خراج عقیدت

زہرا سے ملنے کا اب بھی خوا ہاں ہوں‘ موت کیساتھ مسکراہٹوں کا سفر ختم ہوگیا: شاہ رخ خان‘

وہ انڈین سینما کا ہمیشہ حصہ رہیں گی: پریانکا چوپڑا، لیجنڈ اور افسانوی شخصیت کے دورکا اختتام ہوگیا، کرن جوہر، دیا مرزا، انوشکا و دیگر اداکار ۔ فوٹو : فائل

سپر اسٹار شاہ رخ خان نے زہرا سہگل کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بھی ان سے ملنے کے خواہ ہاں ہیں۔ شاہ رخ خان ادکارہ زہرا سہگل کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مسکراہٹوں کا سفر ختم ہوگیا سو سال کی عمر میں زہرا سہگل شرارتی لڑکی کی طرح تھی' ہم انھیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ خان کبھی خوشی کبھی غم، کل ہو نہ ہو اور ویر زارا جیسی فلموں میں ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ زہرا سہگل کی موت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی معاون ادکارہ تھی۔ امیتابھ بچن کو جب زہرہ سہگل کی موت کا علم ہوا تو انھوں نے ٹویٹ کے زریعے کہا کہ زہرہ سہگل نے ایک سودو سال کی شاندار زندگی گزاری انھوں نے کہا کہ ان کے کام کرنے کا انداز بہت اچھا تھا اور ان کے ساتھ جب بھی کام کیا اچھا محسوس کیا۔




انھوں نے کہا کہ میرے خاندان کے زہرا سہگل کی فیملی سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اور میں بچپن میں اکثر زہرہ سے ان کے گھر جا کر ملا کرتا تھا۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ زہرا سہگل 102سال کی عمر میں بھی ہشاش بشاش تھیں' وہ انڈین سینما کا ہمیشہ حصہ رہیں گی۔ مدھر بھنڈاسکر نے ان کی موت کا سن کر سوشل بلاگ میں ان کی 1940ء کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا '' زہرا سہگل کی موت کا سن کر بہت دکھ ہوا' وہ اپنی زات میں ایک لیجنڈ تھیں۔

زندگی سے بھرپور شخصیت تھیں''۔ اداکارہ دیا مرزا نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں انھیں''گرینڈ اولڈ لیڈی '' لکھا ہے ۔ کرن جوہر نے کہا''زہرا سہگل۔۔۔ کیا زندگی تھی ان کی۔۔یہ وہ موقع ہے جب آپ ایک لیجنڈ' شاندار اور افسانوی شخصیت کے دور کے اختتام پر انھیں خراج عقیدت پیش کریں ''۔ انوشکا شرما نے کہا وہ انھیں ہمیشہ مس کریں گی، اسی طرح رتیش دیش مکھ' فرحان اختر ' رندیپ ہدا' صوفی چوہدری اور دیگر نے انھیں اپنے اپنے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
Load Next Story