’’ہیری پوٹر‘‘ کے اسٹار اداکار ڈیوڈ لیجینو کی پراسرار موت

ہیکرز کو کیلی فورنیا کے جنگل کے انتہائی خطرناک علاقے میں اداکار کی نعش ملی

ہیکرز کو کیلی فورنیا کے جنگل کے انتہائی خطرناک علاقے میں اداکار کی نعش ملی، فوٹو : فائل

بچوں کی پسندیدہ سیریل فلم ''ہیری پوٹر '' میں بھیڑیے جیسا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار ڈیوڈ لیجینو کا انتقال ہوگیا۔


اطلاعات ہیں کہ 50 سالہ اداکار کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی میں گزشتہ دنوں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق ان کی نعش 6 جولائی کو ہیکرز نے کیلی فورنیا کے ایک دور دراز جنگل میں دریافت کیا اور بعد ازاں اداکار ڈیوڈ لیجینو کی نعش کو ہیلی کاپٹر ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں سے لایا گیا۔

ایک جاری کردہ بیان کے مطابق بظاہر اداکار ڈیوڈ جنگل کی اس ڈیتھ ویلی میں پیدل سفر کے دوران مارے گئے ہیں۔ اداکار کی اس طرح پراسرار موت ان دنوں سرگرم ایشو کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔
Load Next Story