رمضان میں2551گراں فروشوں کے چالان اور257جیل بھجو ا دیے گئےکمشنر کراچی

گراں فروشوں کیخلاف کارروائی تیزکردی،بڑی تعداد میں گراں فروشوں کی گرفتاریوں جرمانے اور سزاؤں کا عمل جاری ہے،کمشنر

رمضان المبارک میں گراں فروشوں،ملاوٹ کرنیوالوں،کم تولنے والوں اورذخیرہ اندوزوں سے 48لاکھ30ہزار500روپے جرمانہ وصول فوٹو: فائل

رمضان المبا رک میںعوام کو سہولت دینے کیلیے انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کیخلاف جاری کارروائی تیز کردی گئی ہے۔


جس کے تحت بڑی تعداد میں گراں فروشوں کی گرفتاریاں جرمانے اور سزاؤں کا عمل جا ری ہے، ماہ رمضان کے گزشتہ 11 دن میں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں، ملاوٹ کرنے والوں،کم تولنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کر کے 48 لاکھ30 ہزار 500 روپے جرمانے عائد کیے گئے، 2551 گراں فروشوں کا چالان کیا گیا اور257 گراں فروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوادیا گیا، ان خیالا ت کا اظہار کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے رمضان المبا رک کے 11 دنوں کے دوران ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی پر بریفنگ میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختارکار عوام کو ریلیف پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور اقدامات میں مصروف ہیں، ڈپٹی کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنروں ، مختار کاروں اور اسسٹنٹ مختارکاروں کی جا نب سے یکم رمضان سے اب تک گراں فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں 468 دودھ فروشوں کا چالان اور17 لاکھ 84 ہزار500 روپے جرمانہ، 684 پھل مہنگا فروخت کرنے والوں کے چالان اور ان پر7 لاکھ 85 ہزار 700 روپے جرمانہ، 906 سبزی مہنگی فروخت کرنے والوں کے چالان اور ان پر8 لاکھ 32 ہزار 100 روپے جرمانہ، 13 گوشت فروخت کرنیوالوں کا چالان اور ان پر62 ہزار 500 روپے جرمانہ، 124 کریانہ اشیا مہنگی فروخت کرنیوالوں کا چالان اور ان پر 5 لاکھ 38 ہزار روپے جرمانہ،330 مر غی فروشوں کا چالان اور ان پر7 لاکھ 68 ہزار 500 روپے جرمانہ،26 آٹا مہنگا فروخت کرنیوالوں کا چالان کرکے ان پر 77 ہزار 200 روپے جرمانہ کیا گیا ہے، کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے صرف اور خورونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے ۔
Load Next Story