جرمنی سے باہمی مقابلوں میں ارجنٹائن کا پلڑا بھاری
جرمن ٹیم 3 بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکی،حریف نے 2 مرتبہ ٹرافی قبضے میں کی
جرمن ٹیم 3 بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکی،حریف نے 2 مرتبہ ٹرافی قبضے میں کی۔ فوٹو: فائل
20 ویں فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل آج جرمنی اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ ماضی پر نظر دوڑائی جائے تو باہمی مقابلوں میں ارجنٹائن کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
مجموعی طور پر 21 میں سے 9 میچز اس نے جیتے، 7 میں حریف کو کامیابی ملی جبکہ 5 ڈرا ہوگئے، دونوں ممالک کے درمیان آخری مقابلہ 15 اگست 2012 کو ہوا جس میں ارجنٹائن نے جرمنی پر 3-1 سے غلبہ حاصل کیا تھا،جرمن ٹیم اب تک 3 بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکی جبکہ ارجنٹائن نے 2 بار ورلڈ کپ ٹرافی اپنے قبضے میں کی، جرمنی نے تینوں مرتبہ ورلڈ کپ ٹرافی بطور مغربی جرمنی جیتی، 1954 کے فائنل میں اس نے ہنگری کو 3-2 سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز پایا، 1974 میں نیدرلینڈز کیخلاف 2-1 سے فتح نے جرمنی کو دوسری مرتبہ عالمی فٹبال کا حکمران بنادیا، 1990 کے فائنل میں بھی جرمنی نے ارجنٹائن کیخلاف 1-0 سے کامیابی سمیٹی،ٹیم چار مرتبہ ٹائٹل سے ایک قدم کی دوری پر رہ گئی۔
1966 میں اسے انگلینڈ نے اضافی وقت میں 4-2 سے ہرایا، 1982 کے فائنل میں اٹلی نے قصہ 3-1 سے تمام کیا، 1986 کے فائنل میں ارجنٹائن نے جرمنی پر 3-2 سے غلبہ پایا، اسی طرح 2002 میں برازیل نے جرمنی کے قدم اکھاڑدیے تھے، دوسری جانب ارجنٹائن نے اب تک2 مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، جنوبی امریکی سائیڈ نے سب سے پہلے 1978 میں نیدرلینڈز کو 3-1 سے پچھاڑا، میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا تھا، اسی طرح 1986 کے فائنل میں مغربی جرمنی 3-2 سے اس کا نشانہ بنی تھی، ارجنٹائن کی ٹیم کو2 مرتبہ فائنل میں شکست ہوئی، 1930 کے فائنل میں یوروگوئے نے4-2 سے قابو کیا جبکہ 1990 میں مغربی جرمنی کے ہاتھوں 1-0 سے شکست مقدر بنی تھی۔