راحت فتح علی کا البم ’’بیک ٹو لو‘‘ کا دوسرا لکی ڈرا ایم حسن علی کامیاب

ایکسپریس میڈیا گروپ اور میکڈونلڈکے تعاون سے تقریب ڈیفنس وائی بلاک میکڈونلڈ میں ہوئی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور میکڈونلڈکے تعاون سے تقریب ڈیفنس وائی بلاک میکڈونلڈ میں ہوئی۔ فوٹو : ایکسپریس

''ایکسپریس میڈیا گروپ'' اور''میکڈونلڈ پاکستان'' کے اشتراک سے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خاں کے البم ''بیک ٹولو'' کی تشہیری مہم کے دوران لکی ڈرا کا اعلان ڈیفنس وائی بلاک میں واقع میکڈونلڈ میں کیا گیا۔

اس موقع پرقرعہ اندازی کے ذریعے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایم حسن علی منتخب قرار پائے، ایم حسن علی راحت فتح علی خاں کے ساتھ برطانیہ میں ہونیوالے میوزک کنسرٹ میں شرکت کرینگے، لکی ڈرا کے موقع پر خواتین اوربچوں کی کثیرتعداد موجود تھی جنہوںنے اپنے پسندیدہ گلوکار سے آٹوگراف لیے اور تصاویر بھی بنوائیں۔ راحت فتح علی خاں نے اپنے البم کے گیت بھی سنائے، اس موقع پر میکڈونلڈ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ رضا علی اور دیگر مہمان بھی موجود تھے، لکی ڈراء کے موقع پر''ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خاں نے بتایاکہ میرے البم کو زبردست رسپانس مل رہا ہے، مختصر عرصہ کے دوران دس ملین کے قریب لوگوں نے البم خریدا ہے جو اس سے پہلے نہیں ہو سکا۔


اس البم کی کامیابی سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پاکستان میں اچھا میوزک سننے والے ابھی بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں اور وہ اچھا میوزک ہی پسند کرتے ہیں۔ میرے اس پراجیکٹ کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے میں ''ایکسپریس میڈیا گروپ'' اور ''میکڈونلڈ'' کی ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔

میرا یہ تجربہ بہت اچھا رہا ہے اورمیں آئندہ بھی اسی طرح اپنے البم ایکسپریس میڈیا گروپ اورمیکڈونلڈ کے تعاون سے ریلیزکرتا رہوں گا، دوسری جانب میکڈونلڈ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ رضا علی کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے گیت پوری دنیا میں مقبول ہیں اوراس البم کو زبردست رسپانس ملا ہے۔ میکڈونلڈ میںآنیوالے کسٹمرز کی کثیر تعداد نے راحت فتح علی خاں کی البم کوخریدا ہے اور اس منفرد پراجیکٹ کی تعریف کی ہے۔ ہم اسی طرح اپنے ملک کے قیمتی فنکاروںکی سپورٹ کیلیے آگے بڑھتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ یہ تشہیری مہم کا دوسرا لکی ڈراء تھا۔ اس سے پہلے کراچی میں لکی ڈراء کیا گیا تھا جبکہ جلد ہی اسلام آباد میں بھی لکی ڈراء کیاجائیگا۔
Load Next Story