لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مؤخرکرنے پر غور

حکومت ممکنہ عوامی رد عمل کے باعث اکتوبر تک بجلی کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے پرغورکر رہی ہے۔

حکومت ممکنہ عوامی رد عمل کے باعث اکتوبر تک بجلی کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے پرغورکر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا فیصلہ اکتوبرتک مؤخرکرنے کی تجویز پر غورشروع کردیا۔


ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ ٹیرف ریشنلائزیشن اورسبسڈی میں بتدریج کمی کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا اور ڈیڑھ سو ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی، ذرائع کاکہنا ہے کہ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق عارضی طور پر روکنے کی تجویزکا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حکومت ممکنہ عوامی رد عمل کے باعث اکتوبر تک بجلی کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے پرغورکر رہی ہے۔
Load Next Story