نئی اداکارہ پوجا ہیج فلم ’’موہنجو داڑو‘‘ میں ہریتک کیساتھ مرکزی کردار میں کاسٹ
معاہدہ پر دستخط کردیے، ہریتک روشن کیساتھ بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کروں گی، اداکارہ
پوجا ہیج کو دریافت کر کے بہت خوش ہوں،اس میں اداکاری کی قدرتی صلاحیت ہے جو اس لو اسٹوری فلم میں جان ڈال دے گی،ڈائریکٹر اشوتوش۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ کی نئی بنائی جانے والی فلم ''موہنجو داڑو '' میں نئی اداکارہ اور ماڈل پوجا ہیج کو ہریتک روشن کے مد مقابل مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
اس نئی فلم کے لیے سائوتھ انڈین فلم اسٹار نے باقاعدہ معاہدہ پر دستخط کردیے ہیں۔ ''موہنجو داڑو '' فلم کے پروڈیوسر اشوتوش گواریکر ہیں جب کہ فلم کے ہیرو ہریتک روشن اس فلم میں کام کرنے کا اپنے کیریئر کا سب سے زیادہ معاوضہ 50 کروڑ روپے بھی وصول کر رہے ہیں۔ میڈیا کے لیے جاری کیے گئے ایک بیان میں ڈائریکٹر اشوتوش گواریکر نے کہا ہے کہ ''مجھے پوجا ہیج کی دریافت پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ' وہ اداکاری کے میدان میں بہت ہی نیچرل ہیں اور وہ انتہائی پرکشش ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی خوبصورتی اور توازن سے اس کردار میں نظر آئیں گی' محبت کی اس کہانی ''موہنجو داڑو '' میں یہ دونوں خوبیاں کردار کی تازگی اور طاقت کی چنگاری کو مزید بڑھکا دیں گی''۔
نئی دریافت پوجا ہیج بھی اسی ساحلی شہر منگلور سے ہی ہیں جہاں سے پہلے ایشوریا رائے بچن اور شلپا شیٹی کو بھی دریافت کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بوچا ہیج نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ اتنے بڑے بجٹ کی فلم میں کاسٹ ہونے پر بے حد خوش ہیں اور فلم ''موہنجو داڑو '' میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہریتک روشن کا سامنا کروں گی جسے ناظرین پسند کریں گے۔
پوجا ہیج 2010ء کے مس یونیورس مقابلے میں سیکنڈ رنر اپ بھی رہی ہیں' پوجا نے تامل فلم''موغا مودی'' میں جیوا کے مقابل کاسٹ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا' پوجا ہیج ایک بھارتا ناتیم تربیت یافتہ ڈانسر بھی ہیں اور اس کا آبائی شاہر منگلور کرناٹک ہے وہ ہندی' تلو اور انگریزی زبان بولنے میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ رواں برس ہی پوجا کی نئی تیلگو فلم ''اوکا لیلا کوسم '' اور پھر بعد میں ایک اور تیلگو فلم ''گولا بھاما '' بھی آچکی ہے۔ ان تیلگو فلموں میں وہ ببلی اور فن لونگ گرل کے کردار بھی نبھا چکی ہیں اور اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے فلم انڈسٹری کے ناقدین سے بھی داد پا چکی ہیں۔ پوجا ہیج 2010ء کی مسں سائوتھ انڈین گیلمرس ہیر بھی رہ چکی ہیں جب کہ وہ 2009ء میں مس انڈیا ٹیلنٹ کا ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔