چوری کرنے پر انوکھی سزا مارکیٹ کے باہر کھڑا کردیا گیا

21 سالہ لڑکی فلوریڈا کی وال مارٹ سپر مارکیٹ میں ایک دکان سے ہوا صاف کرنے کا ایک جوڑا چرانے پر پکڑی گئی تھی۔

21 سالہ لڑکی فلوریڈا کی وال مارٹ سپر مارکیٹ میں ایک دکان سے ہوا صاف کرنے کا ایک جوڑا چرانے پر پکڑی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

ایک سپر مارکیٹ سے چوری کرنے والی ایک لڑکی کو اس کے ہاتھ میں اعتراف جرم والا ''میں نے دکان سے چوری کی ہے'' پلے کارڈ تھما کر بطور سزا مارکیٹ کے باہر احاطے میں کھڑا کردیا گیا۔


21سالہ ٹیا گریسٹ نے امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقہ ومایوما کی وال مارٹ سپر مارکیٹ میں ایک دکان سے ہوا صاف کرنے کا ایک جوڑا چرانے پر پکڑی گئی ۔ اس جرم پر 21 سالہ ٹیا گریسٹ کو مارکیٹ کے باہر سڑک کنارے واقع پلاٹ میں اعتراف جرم والا پلے کارڈ ہاتھ میں تھما کر بطور سزا کھڑا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے 18 ماہ کے پروبیشن آرڈر بھی دیا گیا۔ لیکن اس سزا کے دوران کسی نے نوٹس نہ لیا کہ اس لڑکی نے اس دوران موبائل فون کا بھی استعمال کیا۔ یہ تو کچھ بھی نہیں ہے' ہاں وہ لڑکی اپنی اس سزا کے دوران اپنے دوستوں کو میسج کرتی رہی اور انھیں بتاتی رہی کہ وہ ٹی وی پر بھی آ رہی ہے۔
Load Next Story