پولیس نے 4 ٹارگٹ کلرز اور ڈکیتوں سمیت 6 ملزم گرفتار کرلیے
4ٹارگٹ کلرز اعجاز، لئیق، یاسر اور ناصر نے ٹارگٹ کلنگ کی 25 وارداتوں میں پولیس ایس پی اورانسپکٹر سمیت27افراد کو قتل کیا
ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ پریس کانفرنس میں ملزمان سے برآمد کی گئی رقم کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
ایسٹ زون پولیس نے مختلف کارروائیوں میں4 ٹارگٹ کلرز اور ڈاکوئوں سمیت 6 ملزم گرفتارکرکے اسلحہ اور 65 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی۔
گرفتار ٹارگٹ کلرز نے25 وارداتوں میں پولیس افسران سمیت 27 افراد کو قتل کیا ہے، گرفتار 2 ملزمان اسٹریٹ کرائم کی 2 درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، یہ بات ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ نے پریس کانفرنس میں بتائی انھوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں 4 ٹارگٹ کلرز اعجاز احمد عرف کالا منا، لئیق احمد عرف مونی، یاسر بلال اور محمد ناصر عرف سبزی والا کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا ہے، گرفتار ٹارگٹ کلر اعجاز احمد عرف کالا منا کورنگی نمبر 2 کا رہائشی ہے، ملزم نے 12وارداتوں کے دوران 12 افراد کو قتل اور3 افراد کو زخمی کیا ہے۔
ملزم نے 1997-98 میں اپنے علاقے میں ساتھیوں ارشاد، صابر، شہزاد ، عارف ، خالد اور شفیق سے مل کر 9 وارداتوں کے دوران 9 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جس کے بعد ملزم گرفتار ہوکر جیل چلا گیا اور 2004 میں رہا ہوکر 2008 میں ملزم نے ساتھیوں رئیس مما، اعجاز گورچانی، ایاز پپو، بابو بلتی، آصف کٹو، اسد منڈی سے مل ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں 3 افراد کو قتل اور3 کو زخمی کیا ہے، ملزم نے25 مئی 2012 کو کورنگی میں کلینک پر حملہ کر کے ایس پی شاہ محمد کو قتل کیا جبکہ فائرنگ سے ڈاکٹر بھی زخمی ہوگیا تھا، کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب انسپکٹر انور جعفری کو قتل اور ان کے ڈرائیور اصغر کو زخمی کیا، ملزم نے 2 جولائی کو زمان ٹائون میں ندیم قادری پر فائرنگ کی جس سے اس کا بھتیجا محمد مقصود جاں بحق ہوگیا۔
گرفتار ملزمان لئیق احمد عرف مونی پیلی کوٹھی لیاقت آباد اور یاسر بلال سکندر آباد لیاقت آباد کا رہائشی ہے، ملزمان نے اپنے ساتھیوں وہاب بندھانی ، جاوید کاتیا، رحمٰن قریشی، مزمل سے مل کر 2011 سے 2013 تک 12 افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا، گرفتار ملزمان نے 2012 میں اپنے ساتھی ابراہیم،2011 میں سابق آئی جی کے گن مین محمد آصف، 2013 میں شہاب خان عرف اندھے بھولو،2012-13 میں 2 رکشا ڈرائیور بھائیوں ساجد اور حامد اور2012 میں لیاقت آباد نمبر 9 اور10کے قریب پنکچر والے اور ایک قصائی کو جگہ خالی نہ کرنے پر قتل کردیا تھا۔
غریب آباد پھاٹک کے پاس سوزوکی ہائی رئوف میں نامعلوم شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا ،2012 میں گلستانِ جوہر میں چائے کے ہوٹل کے2 مالکوں اور لیاقت آباد حنفیہ مسجدکے قریب ایک شخص کو قتل کیا، 2012 میں لیاقت آباد ٹمبر مارکیٹ میں ایک نامعلوم شخص کو قتل کیا،2013 میں غوثیہ مسجد لیاقت آباد نمبر9 پان والے کے پاس ایک نامعلوم شخص کو قتل کیا تھا،گرفتار ملزم محمد ناصر عرف سبزی والا روشن آباد شاہ فیصل کالونی کا رہائشی ہے۔
گرفتار ملزم عدنان، خالد اور قاسم سے ملکر اسٹریٹ کرائم وارداتیں کرتے تھے،2007 میں ملزم نے ساتھیوں سے ملکر شاہ فیصل کالونی میں جنید مرزا اور غفران کو قتل کیا، جمشید ٹاؤن پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم65 لاکھ روپے اور2 پستول برآمد کرلیے، ملزمان نے بینک ملازمین پر حملہ کرکے ایک کروڑ 58 لاکھ روپے لے لوٹے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک اور 2 کو شدید زخمی کردیا تھا، ملزمان اپنے حصے کی رقم 65 لاکھ روپے لے کر کراچی آئے اور یہاں سے دبئی فرار ہونے والے تھے۔