پاکستان رمضان میں جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کی عزت افزائی
بموں کو ناکارہ بناکر ہزاروں زندگیاں محفوظ بنانے والے بم ڈسپوزل یونٹ کی عامر لیاقت سے گفتگو

ISLAMABAD:
ایکسپریس کی ''پاکستان رمضان'' نشریات کے دوران عالمگیر شہرت یافتہ براڈ کاسٹر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی یہ کوشش رہی ہے کہ میڈیاکی تاریخ کے خوبصورت ترین سیٹ پر ہرطبقے اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندگی موجود ہواور ملک میں بسنے والی ہراکائی کو اپنے جذبات واحساسات لوگوں تک پہنچانے کا موقع ملے۔
اس سلسلے میں رمضان کی مقبول ترین نشریات کے14ویں روز ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی خصوصی دعوت پرلوگوں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان جوکھوں میں ڈالنے اور ہزاروں افراد کی جانیں بچانے والے بم ڈسپوزل یونٹ کے باہمت اہلکاروں نے شرکت کی اور فرائض کی بجا آوری کے دوران پیش آنے خطرات اورمشکلات سے ناظرین کوآگاہ کیا۔ اِس موقع پر اپنے تاثرات کااظہار کرنے والوں میں ساؤتھ زون کے ہیڈ محمد عامر، انسپکٹر اختر محمود،سب انسپکٹر ایوب بلوچ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرملک خضر حیات،شمیم حیدر،ہیڈکانسٹیبل آصف خان اور کانسٹیبل محمد اکمل نے شرکت کی۔
بم ڈسپوزل یونٹ کے معززعہدیداروں اور اہلکاروں نے میزبان سے گفتگو کے دوران بتایا کہ انھیں خطرے کا کھلاڑی بھی کہا جاتا ہے کیونکہ بم ناکارہ بنانے اور لوگوں کی جان بچانے کے دوران جان سے ہاتھ بھی دھونے پڑتے ہیں۔ حاضرین نے اس موقع پر احتیاطی تدابیر جاننے کے لیے مہمانوں سے سوالات کیے اور تالیاں بجا کران کا پرزور خیرمقدم بھی کیا۔ راہ نیکی میں مستحقین کی امداد کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،اس سلسلے میں گزشتہ روز قوت سماعت سے محروم33سالہ معذور نوجوان غلام مصطفیٰ نے شرکت کی۔
میزبان کی استدعا پر پاکستان بیت المال نے نوجوان کے علاج معالجے کا خرچہ اٹھالیاجبکہ ایم ایس ایف کی طرف سے وہیل چیئر اور امدادی رقم بھی مستحق خاندان کے حوالے کی گئی۔محمودہ سلطانہ فاؤنڈیشن کے تحت رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر کسی مستحق کیلیے روزگار کے انتظام کا سلسلہ چودھویں روز بھی جاری رہا جس کے دوران فرنچ فرائیز کا ٹھیلا سامان سمیت سات ماہ سے بے روزگار محمد خالد کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا کہ برطانیہ میں مقیم ایک نیک دل پاکستانی نے ان سے رابطہ کیا ہے اورفوری طبی امداد کے لیے ڈھائی کروڑروپے مالیت کی جدید ترین طبی آلات ومشینری سے لیس ایمبولینس دینے کی پیشکش کی ہے جو وہ اپنی صوابدید پر چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے حوالے کردیں گے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے اس اقدام پر چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سربراہ محمد رمضان چھیپا نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان گھر میں میزبان کے دلچسپ سوال وجواب کے ساتھ ٹنگ ٹویسٹر اور دیگر گیمز کی نشریات میںشمولیت کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔دلچسپ کوئز مقابلے زیر زبر پیش میں گزشتہ روزاتحاد اور تنظیم کی ٹیموں کے مابین سنسنی خیز مقابلہ،فیصلہ اضافی سوالوں پر ہوااور بہن بھائی پر مشتمل اتحاد نے بالآخر کامیا بی حاصل کر لی۔
ایدھی سینٹر میں مقیم گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانے کی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ایک اور کوشش اس وقت رنگ لے آئی جب ملتان کی رہائشی خاتون نے ٹی وی اسکرین پر اپنی لخت جگر کو پہچان لیا اور ایکسپریس کے توسط سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے رابطہ کیا۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سمیرا نامی گمشدہ بچی کو ماں سے ملانے کے لیے ذاتی خرچ پر اس کی ماں کو ملتان سے کراچی بلایا اور پاکستان رمضان نشریات میں اسے بچی سے ملا دیا۔
ماں کو اپنے سامنے دیکھ کر بچی نے بے پناہ خوشی اور مسرت کا اظہار کیااور ایک برس بعد ماں سے بیٹی کے گلے لگنے کے رقت انگیز منظر نے میزبان سمیت تمام حاضرین کو آبدیدہ کردیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس موقع پر بچی کو قیمتی تحائف دیے اور معاشرے کی بے مثال فلاحی خدمت پر مولانا عبدالستارایدھی، بیگم بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ذاتی کوششوں سے حالیہ رمضان میں اب تک چارگمشدہ بچے اپنے والدین سے مل چکے ہیں۔
پاکستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام نے غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی مسلسل وحشیانہ بمباری اور بے گناہ اور نہتے فلسطینی شہریوں کی شہادتوں پر عالمی برادری بالخصوص امت مسلمہ کی بے حسی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے گزشتہ چارروز سے فلسطین میں ظلم وستم کا بازار گرم کررکھا ہے مگرعالم اسلام کے سربراہان خا موش تماشائی بنے ہوئے ہیں اگر اس موقع پر مسلم امہ نے کو ئی متفقہ لائحہ عمل طے نہیں کیا تو اسرائیل کے حوصلے مزید بڑھ جائیں گے اور وہ فلسطینی عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کرے گا۔
ایکسپریس کی پاکستان رمضان نشریات کے دوران شہرہ آفاق ''عالم آن ایئر'' میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے گفتگو کے دورانتنظیم المساجد اہل سنت پاکستان کے سربراہ مفتی عابد مبارک،جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسرمفتی عمران الحق کلیانوی،پنجاب قرآن بورڈ کے رکن ڈاکٹر محمدحماد لکھوی اور خطیب اہل بیت مولانا سید محمد علی زیدی الحسینی نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی اور اسے بین الاقوامی سازش کا شاخسانہ قرار دیا۔
پروگرام کے آغاز میں اسرائیلی جارحیت کو عالم اسلام کے موجودہ حکمرانوں کی بے حسی اور بے غیرتی قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مسلمانوں میں اتحاد ویکجہتی کے فقدان اور عالمی طاقتوں کی بے حسی کی وجہ سے مظلوم فلسطینیوں پراسرائیل کے ظلم وزیادتی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور رمضان میں یہ کارروائی جان بوجھ کر کی گئی ہے تاکہ مسلمانان عالم کے جذبات کو مجروح کیاجاسکے اور امکان ہے کہ آئند ہ چند دنوں میں اسرائیل مزید حملے کرے گا کیونکہ بعض عالمی قوتیں اس کی پشت پناہی کررہی ہیں ورنہ چھوٹے سے ملک کی یہ اوقات نہیں کہ وہ دنیا بھر میں بسنے والے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرسکے۔
اس موقع پر دہشت گردوں کی سرکوبی میں مصروف پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں مسلمانوں پر ظلم ہواُن کی نظریں پاک فوج کی جانب ہی اٹھتی ہیں جو پاک فوج کی عالمگیر ساکھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عالم آن ایئر کے آغاز میں مظلوم فلسطینی بچے کی فریاد پر مبنی نظم بھی ناظرین کو سنائی گئی جس کا مقصد مسلم امہ کے ضمیر کو جھنجھوڑنا تھا۔