سونے کی تولہ قیمت 500 اور 10 گرام 428 روپے گھٹ گئی

تولہ نرخ 48600اور10گرام41657، چاندی10روپے کمی سے 740 روپے تولہ ہوگئی

تولہ نرخ 48600اور10گرام41657، چاندی10روپے کمی سے 740 روپے تولہ ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت18 ڈالر کی کمی سے1321 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب500 روپے اور428 روپے کی کمی واقع ہوئی۔


جسکے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر48600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر41657 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے740 روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے634.28 روپے ہوگئی۔
Load Next Story