’’نئی جوڑی‘‘ عالیہ اور ورون نے زخمی شخص کی جان بچا لی
نئی دہلی کے ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں سڑک پر پڑے زخمی شخص کو اسپتال پہنچایا
زخمی شخص کے اہل خانہ کے آنے تک عالیہ اور ورون دونوں اسپتال میں ہی رہے، ساتھی ۔ فوٹو : فائل
KARACHI:
بالی ووڈ کی نئی فلم ''ہمپٹی شرما کی دلہنیا '' کی نئی جوڑی عالیہ بھٹ اور ورون دھون حقیقی زندگی میں بھی ہیرو اور ہیروئن بن گئے۔
دونوں نے گزشتہ دنوں ایک زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال پہنچا کر اس شخص کی جان بچا لی۔ نئی فلمی جوڑی دو دن قبل اپنی نئی فلم ''ہمپٹی شرما کی دلہنیا ''کی تشہری مہم کے سلسلہ میں نئی دہلی میں تھے' اس دوران وہ ایک مال پر موجود تھے جہاں انھوں نے ایک زخمی شخص کو ایک شاہراہ پر دیکھا اور پھر دونوں نے فوراً ہی اس زخمی شخص کو قریبی اسپتال پہنچا دیا۔
ان کی تشہیری مہم میں شریک ایک شخص نے بتایا کہ '' ہم تشہیری شو سے ہوٹل واپسی پر ماہی پالپور کے قریب ہائی وے این ایچ 8 پر تھے کہ اچانک ورون نے ہائی وے پر ایک شخص کو زخمی حالت میں دیکھا' اس کی کار دوسری گاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہو چکی تھی' ورون جلدی سے اپنی کار میں سے نکلے اور جلدی سے اس زخمی شخص کو تھاما جس کے جسم سے خون بہہ رہا تھا اور جلدی سے اسے اسپتال پہنچایا' اس دوران عالیہ بھی اس زخمی شخص کی مدد کرنے میں ورون کے ساتھ ساتھ رہی اور اس وقت تک دونوں اسپتال میں موجود رہے جب تک اس زخمی شخص کے اہل خانہ اسپتال آ پہنچے''۔