ٹیکس نادہند پارلیمنٹیرینز کی فہرست آج کمیٹی کو پیش کی جائے گی

کمیٹی میں ایف بی آر یا ماتحت اداروں کا نمائندہ شامل نہ ہونے کے سبب کمیٹی کے قیام پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے،ذرائع

کمیٹی میں ایف بی آر یا ماتحت اداروں کا نمائندہ شامل نہ ہونے کے سبب کمیٹی کے قیام پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے،ذرائع فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ٹیکس ادانہ کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزکے مطابق ٹیکس نہ دینے والے اراکین کے خلاف تحقیقات کیلیے قائم کمیٹی کے چیئرمین عمرایوب کی طرف سے آج بُلائے جانے والے اجلاس میںایف بی آرکے ذمے دارافسران کوبھی بُلایا گیا جوٹیکس ادانہ کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی فہرست سمیت دیگردستاویزات وریکارڈ کمیٹی کوفراہم کریںگے۔دستاویزکے مطابق مذکورہ کمیٹی کے اجلا س میںکمیٹی کے10اراکین پرویزملک، راناافضل خان، قیصر احمد شیخ، شیخ روحیل اصغرکے علاوہ دیگراراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔


ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ پرمشتمل کمیٹی خوداپنے اوراپنے ممبران کے خلاف ٹیکس ادانہ کرنے کے الزامات بارے تحقیقات کررہی ہے اور حیرت ناک بات یہ ہے کہ ٹیکس ادانہ کرنے والے پارلیمنٹیرینزکے خلاف تحقیقات کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی میںٹیکس اتھارٹی(ایف بی آر)یا اس کے ماتحت اداروںکاکوئی نمائندہ شامل نہیں کیاگیا۔ اراکین پارلیمنٹ پرمشتمل کمیٹی خودہی اپنے پیٹی بندبھائیوں کے بارے میںتحقیقات کررہی ہے۔ ایسی صورت میںمذکورہ کمیٹی کاقیام ایک سوالیہ نشان بن گیاہے۔

وزارت خزانہ کے سینئرافسر نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اصولی طورپر دیگرٹیکس دہندگان کی جس طرح ٹیکس معاملات کی انکوائری کی جاتی ہے اسی طرح اراکین پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں، ان کے اخراجات اوراثاثہ جات و جائیداد، بینک اکاؤنٹس، ویلتھ اسٹیٹمنٹ وری کنسیلیئشن اسٹیٹمنٹس کی تحقیقات کی جانا چاہئیںکیونکہ ملک میںقانون سب کے لیے ایک جیساہے۔ کمیٹی میںتمام سیاسی جماعتوںکو نمائندگی دی گئی ہے اس لیے کوئی بھی نمائندہ اپنی جماعت کے اراکین کے خلاف کارروائی نہیںہونے دے گابلکہ تحفظ کرے گااور ایف بی آرکے پاس جوریکارڈ موجودہے اس کے بھی ضائع، ٹیمپرہونے یالیک ہونے کاخدشہ ہے۔
Load Next Story