بھارتی صحافی کی حافظ سعید سے ملاقات راجیہ سبھا میں بدترین ہنگامہ آرائی

صحافی وید پرتاب حکمراں اتحادی جماعت کی نمائندگی کررہے ہیں یا وزیراعظم مودی کی؟ کانگریس کا سوال

اپوزیشن جماعت کانگریس نے راجیہ سبھامیں اتنا ہنگامہ کیاکہ اجلاس ملتوی کرناپڑا،رہنمائوں نے رام دیو اور پرتاپ ویدک کی گرفتاری کامطالبہ بھی کیا ہے۔ فوٹو؛ اے بی پی

امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعیداور بھارتی صحافی ویدپرتاپ ویدک کی ملاقات کی تصویرسوشل میڈیاپر آنے کے بعدبھارت کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی۔


اپوزیشن جماعت کانگریس نے راجیہ سبھا(سینیٹ) میں خوب ہنگامہ کیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی کے حامی اوریوگا استادرام دیوکے قریبی ساتھی ویدپرتاب کی حافظ سعید سے ملاقات کو بھارتی اپوزیشن نے آڑے ہاتھوں لیا۔ معاملہ سوشل میڈیاسے نکل کربھارت کے ایوانوں تک پہنچ گیا۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے راجیہ سبھامیں اتنا ہنگامہ کیاکہ اجلاس ملتوی کرناپڑا جبکہ کانگریس رہنمائوں نے رام دیو اور پرتاپ ویدک کی گرفتاری کامطالبہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی نے صحافی ویدپرتاب سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوال اٹھایاہے کہ ویدپرتاب حکمراں اتحادی جماعت کی نمائندگی کررہے ہیں یا وزیراعظم مودی کی؟ یوگااستاد اور بی جے پی کے حامی رام دیونے وضاحت کی ہے کہ یہ ملاقات ایک صحافی کی حیثیت سے کی گئی۔ وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے کہاکہ حافظ سعید دہشت گردہیں۔ کسی صحافی یاکسی دوسرے فردکے ان سے ملنے سے حکومتِ ہندکا کوئی سروکارنہیں ہے۔ ویدپرتاپ ویدک نے بتایاہے کہ وہ 2جولائی کولاہور میں حافظ سعیدسے ملے تھے۔ یہ ملاقات اچانک ہوئی اوراس میں حکومت کسی طورپر شامل نہیں۔
Load Next Story